مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
سید حسین شہید سرور کا ن لیگ کوٹلی کے جنرل سیکرٹری خورشیدقادری کے اعزاز میں ظہرانہ
لوٹن: سیاسی وسماجی شخصیت سید حسین شہید سرورنے جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ضلع کوٹلی اور سابق چیئرمین مونسپل کمیٹی کوٹلی خورشیدقادری ایڈوکیٹ کے اعزاز میں یہاں لوٹن میں ظہرانہ دیا۔اس دوران سابق سیکرٹری قانون حکومت آزادکشمیرسید عطاء محی الدین قادری ایڈوکیٹ اور قیصر داؤد ایڈوکیٹ بھی موجودتھے۔سید حسین شہید سرور نے کہاکہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کے حکومت سے بہت توقعات ہیں اور امید ہے کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں یہ حکومت عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ خاص طورپر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کوحکومت کی کارگزاری سے مایوسی نہیں ہوگی۔اس موقع پر بٹالہ شریف فروز پور روڈ لاہور کے سجادہ نشین ڈاکٹر پیرسیدقمرمحی الدین قادری کی رحلت پر افسوس کا اظہارکیاگیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔پیرصاحب کا تعلق سلسلہ قادریہ فاضیلہ سے تھا۔ سید حسین شہید سرور نے کہاکہ ہمیں پیرسید قمرمحی الدین قادری اعلیٰ مقامہ کی رحلت پر بہت افسوس ہے۔ انکی دینی اور روحانی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔اللہ تعالیٰ انہیں جوارخاص میں جگہ عطاء فرمائے۔امین