مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
حنا ربانی کھر سے متاثر، بالی ووڈ اداکارہ دیویا دتہ نے فلم کیلئے انکا سٹائل اپنالیا
ممبئی:سابق وزیر خارجہ حنار بانی کھر کے فیشن و سٹائل سے بالی ووڈ فلم انڈسٹری بھی متاثر ہوگئی ۔وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو نہ صرف انکے فیشن کے باعث کافی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے بلکہ اکثر وہ اس حوالے سے خبروں کی زینت بھی بنتی رہتی ہیں لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ کھر کے اس سٹائل سے بالی ووڈ ستارے بھی متاثر ہیں ۔بالی ووڈ اداکارہ دیویا دتہ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اپنی نئی فلم ’’ارادہ ‘‘میں حنا ربانی کھر کے فیشن اور سٹائل کو اپنایا ہے ۔بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا انکواس طرز وسٹائل کو اپنانے پر کافی پذیرائی بھی ملی ہے ۔ دیویا دتہ کا کہنا تھا جب وہ شوٹنگ کیلئے سیٹ پر آئیں تو ہر کسی نے انکا تقابلی جائزہ حنا ربانی کھر سے کرتے ہوئے اسکو کافی سراہا جس کے بعد انہوں نے فلم میں اس انداز کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ۔واضح رہے کہ دیویا آجکل فلم ارادہ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور انکے ساتھ فلم میں نصیرالدین شاہ اور ارشد وارثی جلوہ گر ہورہے ہیں ۔فلم میں دیویادتہ کا کردار ایک پرعزم اور بے باک سیاستدان کا ہے ۔