مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
آئیفا ایوارڈ ز کا 18 واں میلہ شاہد کپور اور عالیہ بھٹ نے لوٹ لیا
نیویارک: بالی ووڈ ستاروں کا جھرمٹ نیویارک میں اتر آیا۔ آئیفا ایوارڈ ز کا 18 واں میلہ شاہد کپور اور عالیہ بھٹ نے لوٹ لیا جبکہ نیرجا کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔ شاہد اور عالیہ کو فلم اڑتا پنجاب میں بہترین اداکاری پر ان ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اداکار انوپم کھیر کو فلم ایم ایس دھونی دی انٹولڈ سٹوری کے لئے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ شبانہ اعظمی بہترین معاون اداکارہ قرار پائیں۔بہترین پلے بیک گلوکار کا ایوارڈ پریتم اور گلوکارہ کا ایوارڈ تلسی کمار کے نام رہا۔ امیتابھ بھٹا چاریہ کو اے دل ہے مشکل کے گانے چنا میریا کے لئے بہترین نغمہ نگار کا ایوارڈ دیا گیا۔ آسکر ایوراڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان کو انڈسٹری میں 25 سالہ خدمات پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔تقریب سے پہلے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سونو سود نے کہا کہ وہ بہت دیر سے پاکستان آنے کی کوشش کر رہے ہیں، موقع ملتے ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر دبنگ ہیرو سلمان خان نے بھی اپنے پاکستانی پرستاروں کو خصوصی پیغام دیا۔