مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کی پہلی سالگرہ منائی گئی، لاکھوں افراد کی ریلی
استنبول: ترکی میں صدر طیب اردوان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام فوجی بغاوت کی پہلی سالگرہ منائی گئی۔ استنبول کے مشہور فاسفورس پل پر ہزاروں افراد سے ایک جذباتی خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ اس رات لوگوں کے پاس بندوقیں نہیں تھیں،صرف پرچم تھے اور اس سے بڑھ کر ان کے پاس ایمان تھا۔ انہوں نے کہا وہ اس قوم کے شکر گزار ہیں جس نے اس ملک کی حفاظت کی۔ خطاب سے پہلے صدر اردوان نے ایک یادگار کا افتتاح کیا۔ادھر دارالحکومت انقرہ میں بھی لاکھوں لوگوں نے پارلیمنٹ کے سامنے رات گئے صدر اردوان کی حمایت میں ریلی نکالی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال 15 جولائی کو فوج نے صدر رجب طیب اردوان سے اقتدار چھیننے کی کوشش کی جو ناکام رہی تھی۔ اس واقعے میں ڈھائی سو افراد ہلاک اور دو ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔