مقبول خبریں
مدر فائونڈیشن گوجرخان کے روح رواں راجہ عرفان کی برطانیہ آمد پر انکے اعزاز میں استقبالیہ
ماحولیاتی آلودگی کے باعث بچہ ماں کے رحم میں مر جاتا ہے یا اسکی افزائش رک جاتی ہے: ایک تحقیق
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
غلط مشوروں کی وجہ سے آپ کو مشکلات کا سامنا ہے، چودھری نثار کا وزیر اعظم سے شکوہ
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام آ گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ کے درمیان مکالمہ ہوا جس میں چودھری نثار کا کہنا تھا آپ اور پارٹی سے میری وفاداری پر کوئی شبہ نہیں کر سکتا۔ میں نے آپ کو ہمیشہ مخلصانہ مشورہ دیا لیکن آپ نے میرے مشوروں کو نظر انداز کیا۔ غلط مشوروں کی وجہ سے آج آپ اور پارٹی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پانچ رہنماؤں کی جانب سے اداروں کیخلاف سخت زبان استعمال نہیں کرنا چاہیے تھی۔اس کے جواب میں وزیر اعظم نے چودھری نثار سے کہا کہ میں نے بھی آپ کی ہمیشہ کھل کر بات کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔ آپ نے جتنی وفاداری دکھائی، میں نے بھی بڑھ کر آپ کو عزت دی۔ آپ جو شکوے کر رہے ہیں وہ علیحدگی میں بھی کر سکتے تھے۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نا صرف تاخیر سے پہنچے بلکہ وفاقی وزیر رانا تنویر کے خطاب کے دوران اجلاس سے چلے گئے۔