مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
تقسیم وراثت میں قطری سرمایہ کاری کا ذکر کیوں نہیں؟ جے آئی ٹی، علم نہیں: شہباز شریف
اسلام آباد: 2005ء میں وراثت کی تقسیم کے معاہدے میں قطری سرمایہ کاری کا ذکر نہ ہونے کے سوال پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ انہیں اس بارے میں علم نہیں۔ 2009ء میں خاندانی جائیداد کی تقسیم میں لندن فلیٹس شامل نہ ہونے اور کسی کی جانب سے معاملہ نہ اٹھایا جانے کے سوالات پر انکا کہنا تھا کہ وہ غالباً حسین نواز کے حصے میں آئے اور ان کی تحویل میں تھے، اس لئے یہ معاملہ کسی نے نہ اٹھایا۔لندن فلیٹس حسن نواز کو نہ دینے کے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ حسین نواز بڑا بھائی ہے اس طرح کے سوالات خاندان میں نہیں اٹھائے جاتے۔ شہباز شریف سے فیملی کی خواتین کی وراثت سے دستبرداری کا پوچھا گیا تو وزیر اعلیٰ پنجاب نےغصے میں کہا کہ عقلمندی اسی میں ہے کہ وہ جے آئی ٹی سے چلے جائیں۔