مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
وزیر اعظم میاںمحمد نواز شریف کو فی الفور مستعفی ہونا چاہئے:محمد یاسر چوہدری
مانچسٹر:پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کی طرف سے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کو تمام فریقین نے خوش آمدید کرتے ہوئے مکمل اعتماد کا اظہارکیا اور تمام اراکین نے ذاتی پسند و نا پسند کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آزادانہ منصفانہ اور عین قانون کے مطابق تحقیق کی اور وزیر اعظم میاں نواز شریف اور خاندان کی مالی بے ضابطگیوں کی تصدیق کرتے ہوئے بمعہ ثبوتوں کے حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے ہمارے وطن کی بد قسمتی ہے کہ آج تک کسی نے بھی فیصلوں کہ تسلیم نہیں کیا اسی وجہ سے ملک ترقی کے بجائے تنزلی کی جانب گامزن رہا اور طاقتوروں کی دولت میں اضافہ ہوتا چلا گیا اور غریبوں کا جینا محال ہو گیا،اس رپورٹ کے بعد اخلاقی و قانونی طور پر ریاست کے سربراہ کو مستعفی ہونا چاہئے تھا لیکن دوسروں کو اسکا درس دینے والے آج خود ہی ہٹ دھرم بن گئے ہیں یہ ملک اور پوری قوم کے ساتھ نا انصافی اور مذاق ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کے نوجوان راہنما محمد یاسر چوہدری نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جو قوم سے وعدہ کیا تھا کہ اپنی زندگی میں چوروں،لٹیروں کا پیچھا کرنا ہو گا وہ اس پر پورا اتر کے ملکی وسائل کا بے دریغ استعمال کرنے اور لوٹ مار کرنیوالوں کو بے نقاب کر رہے ہیں پاکستان کی غریب عوام اور ترقی کا انحصار صرف عمران خان جیسے سچے،محب الوطن پاکستانی پر ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کو فی الفور مستعفی ہونا چاہئے ہم بیرون ممالک بسنے والے جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر