مقبول خبریں
میاں نواز شریف پاکستانی عوام کے وزیر اعظم کہلوانے کا جواز کھو چکے:پی ٹی آئی برطانیہ
تحریک حق خودارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت کی جانب سے مشاورتی اجلاس کا انعقاد
کشمیری مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے عالمی برادری کے کردار کے خواہش مند ہیں
لگ رہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف سمیت سب جیل جائیں گے: عمران خان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی جاری،مزید2کشمیری نوجوان شہید،مکمل ہڑتال
سید حسین شہید سرور کا ن لیگ کوٹلی کے جنرل سیکرٹری خورشیدقادری کے اعزاز میں ظہرانہ
عمران خان نے تمام بڑے چوروں کو عوامی عدالتوں میں لا کھڑا کیا ہے:بابر اعوان
خالد محمود خالق سے ’’ ڈی آئی جی ‘‘مظفر آباد ہیڈ کوارٹرز آزاد کشمیر پولیس کی ملاقات
وہ میٹنگ اور نیازی ؟
پکچرگیلری
Advertisement
وزیر اعظم میاں نواز شریف کیخلاف سازشوں کا جال بچھایا جا رہا ہے:مسلم لیگ ن برطانیہ
مانچسٹر:پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے اور پھر ایشین ٹائیگر کی سوچ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانے کے ساتھ پاک چین راہداری منصوبہ کے تحت غربت کا خاتمہ کرنے جیسے تاریخی کاموں کی پاداش میں پہلے بھی وزیر اعظم میاں نواز شریف کو کام نہ کرنے دیا گیا اور بیرونی طاقتوں کے مضموم عزائم کی تکمیل میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی اور اب بھی سازشوں کا جال بچھا کر انہیں اپنے ارادوں کو پورا کرنے نہیں دیا جا رہا ہے جو پاکستانی قوم کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے،ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ مقصود حسین کاکڑوی،سینئر راہنما چیئرمین راجہ آفتاب شریف،اورسیز سفارتی ونگ برطانیہ و یورپ کے چیئرمین کونسلر عتیق الرحمن نے مسلم لیگی راہنما چوہدری اقبال کسگموی کی جانب سے راجہ مقصود حسین کاکڑوی اور یوتھ ونگ برطانیہ کے نائب صدر راجہ صغیر حسین کے اعزاز میں عمرہ کی با سعادت و بابرکت ادائیگی کے موقع پر ایک عشائیہ کے موقع پر کیں،انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر بھر میں ترقیاتی کاموں اور موٹر وے کا جو انقلابی اعلان کیا ہوا ہے اگر انکے خلاف سازش کے ذریعے ہٹایا گیا تو کشمیری عوام کی سب سے بڑی بد قسمتی ہو گی اس سے پہلے کبھی بھی کسی مرکزی وزیر اعظم نے ایسے اقدامات نہیں اٹھائے ہیں ہم بیرون ممالک بسنے والے اس بارے سخت پریشان ہیں اور ہماری تمام تر ہمدردیاں اور حمایت وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے ساتھ ہیں پاکستان کے استحکام اور معاشی ترقی کیلئے سیاسی تسلسل کا رہنا نا گزیر ہے،میزمان چوہدری محمد اقبال کسمگوی نے تمام معزز مہمانان کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے جماعت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا،اس موقع پر چوہدری رزاق قادری،چوہدری محمود،چوہدری ناصر،چوہدری منیر و دیگر بھی موجود تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر