مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مشہور انگلش اداکار ڈینئیل کریگ نے جیمز بانڈ کے کردار کیلئے حامی بھر لی
لاہور: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پرڈیوسر باربرا بروکلی نے مشہور انگلش اداکار ڈینئیل کریگ کو ایک مرتبہ پھر جیمز بانڈ کے کردار کیلئے راضی کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ ڈینئیل کریگ اس سے قبل پانچ مرتبہ جیمز بانڈ کے کردار میں نظر آ چکے ہیں۔ انہوں نے اس کردار کو ایک نئی جہت بخشی اور اسے نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ تاہم 2015ء میں فلم سپیکٹر کی ریلیز کے بعد وہ اس کردار سے کچھ خائف نظر آئے۔ ان دنوں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں اب کبھی جیمز بانڈ کا کردار ادا نہیں کرونگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی جیمز بانڈ فلم میں ڈینئیل کریگ کے ہمراہ ایدریس البا، جیمز نارٹن، ایڈن ٹرنر اور ٹام ہارڈی کا نام لیا جا رہا ہے۔ فلم سکائی فال کا تھیم سانگ گانے والی انگلش گلوکارہ ایڈل دوبارہ اس فلم میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔ اطلاعات ہیں کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور گلیان اینڈرسن کا نام بھی بانڈ گرلز کیلئے تجویز کیا گیا ہے۔