مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دنیا کی کسی طاقت کو حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی کے حق خود ارادی کو دباکر رکھے ..!!
برمنگھم ...کونسل ہاؤس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں یورپی پارلیمنٹ کیلئے ٹوری امیدوار اینتھی میکنٹائر، ٹوری رہنما لارڈ مائیک وٹبی، سابق رکن پارلیمنٹ شون سائمن، کونسلر عنصر علی خان اور جیمز کاروار کے علاوہ معروف کشمیری رہنما راجہ نجابت حسین ، سردار عبدالرحمن، کونسلر چوہدری محمد فاضل، کونسلر مریم خان، کونسلر محمد ادریس اور دیگر رہنما موجود تھے۔ میزبانی کے فرائض برمنگھم کونسل کے کونسلر راجہ وسیم ظفر نے انجام دیئے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اینتھی میکنٹائر نے کہا حق خود ارادی ہر قوم اور ہر ملک کا بنیادی اور تسلیم شدہ حق ہے اسی بنیاد پر ہم فلسطین کے عوام کے حق خودارادی اور آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور انسانی ترقی، جدید انداز فکر کا دور ہے۔ لیکن میرے لیے یہ بات باعث تشویش ہے کہ موجودہ دور میں بھی طاقت اور ظلم کے ساتھ قوموں کو محکوم اور غلام رکھنے کا رجحان موجود ہے۔ حالانکہ دنیا کی کسی بھی قوم یا طاقت کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی کے حق خود ارادی کو دباکر رکھے جیسا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کے دورے پر جارہی ہیں اوراس سلسلے میں بھارتی حکومت سے بات کریں گی اور بھارتی رہنماؤں کے سامنے یہ سوال اٹھائیں گی۔ معروف کشمیری رہنما اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رکن سردار عبدالرحمن نے کہا کہ کشمیر ایشو کو مکمل طور پر سمجھے اور جانے بغیر کشمیر ایشو کو حل کرنا ممکن نہیں ہے۔ا نہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دنیا کا سب سے اہم حل طلب اور خطرناک مسئلہ ہے۔ بھارتی حکومت نے انسانی حقوق، انصاف، جمہوریت اور ہر سطح کے انسانی اصولوں کو پامال کررکھا ہے۔ عالمی برادری نے سب ز یادہ مسئلہ کشمیر کو نطر انداز کیا ہے۔ تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے مسئلہ کشمیر اور یوم تاسیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 60 برس سے کشمیری قوم بھارت کے مظالم کا مقابلہ کررہی ہے اور اب تک 1 لاکھ سے زائد لوگوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک، عالمی ا دارے اور بڑی بڑی جماعتیں جو خود کو انصاف، عوام کے حقوق، انسانی حقوق اور جمہوریت کے دعوے کرتی ہیں اور ان کے لیے مسئلہ کشمیر ایک شرمناک حقیقت ہے۔ کشمیر کے ڈیڑھ کروڑ لوگ بھارت سے آزادی چاہتے ہیں، لیکن بھارت نے صرف طاقت اور مسلح افواج کے زور پر کشمیری قوم کو اپنا غلام بناکر رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں کشمیری قوم کو آج ٹوری پارٹی، لیبر پارٹی، لبرل ڈیموکریٹ اور دیگر تمام جماعتوں اور اداروں کی حمایت حاصل ہے۔ سابق رکن پارلیمنٹ اور یورپی پارلیمنٹ کے امیدوار شون سائمن نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک جمہوری اور انسانی مسئلہ ہے جس پر لیبر پارٹی کا موقف ہمیشہ سے واضح اور صاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو عالمی رائے عامہ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرنا ہوگا اور کشمیری قوم کو ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا حق دینا ہوگا۔ یورپین پارلیمنٹ کے لیے ویسٹ مڈ لینڈز کے امیدوار کونسلر عنصر علی خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر مہذب دنیا کے لیے ایک چیلنج ہے۔ پوری کشمیری قوم حق خود ارادی اور آزادی کا مطالبہ کررہی ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر راجہ فضل الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ کشمیر کا ایشو سیدھا سادھا آزادی اور حق خودارادی کا مسئلہ ہے۔ اس میں کوئی مشکل اور پیچیدہ بات نہیں ہے، لیکن عالمی برادری اور عالمی قوتوں نے آج تک یہ مسئلہ حل نہیں کیا۔ تقریب کے میزبان اور برمنگھم کونسل کے کونسلر راجہ وسیم ظفر نے اس موقع پر یورو رکن پارلیمنٹ، اراکین پارلیمنٹ، کونسلروں اور کشمیری رہنماؤں کا خیرمقدم کیا اور پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر سینئر کونسلر چوہدری فاضل، کونسلر محمد ادریس، کونسلر مریم خان، پیپلز پارٹی کے چوہدری واجد علی برکی، راجہ محمد اسحٰق، راجہ امجد خان نے مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کشمیری عوام کے حق خودارادی کا مطالبہ کیا۔