مقبول خبریں
میاں نواز شریف پاکستانی عوام کے وزیر اعظم کہلوانے کا جواز کھو چکے:پی ٹی آئی برطانیہ
تحریک حق خودارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت کی جانب سے مشاورتی اجلاس کا انعقاد
کشمیری مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے عالمی برادری کے کردار کے خواہش مند ہیں
لگ رہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف سمیت سب جیل جائیں گے: عمران خان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی جاری،مزید2کشمیری نوجوان شہید،مکمل ہڑتال
سید حسین شہید سرور کا ن لیگ کوٹلی کے جنرل سیکرٹری خورشیدقادری کے اعزاز میں ظہرانہ
عمران خان نے تمام بڑے چوروں کو عوامی عدالتوں میں لا کھڑا کیا ہے:بابر اعوان
خالد محمود خالق سے ’’ ڈی آئی جی ‘‘مظفر آباد ہیڈ کوارٹرز آزاد کشمیر پولیس کی ملاقات
وہ میٹنگ اور نیازی ؟
پکچرگیلری
Advertisement
عابد جماعتی سمیت ان لوگوں پر فخر ہے جو برطانیہ میں پاکستان کا فخر بنے: چوہدری ندیم خادم
بریڈ فورڈ:ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ندیم خادم سینئر راہنما مسلم لیگ ن ضلع جہلم نے لارڈ میئر بریڈ فورڈ سٹی کونسلر عابد حسین جماعتی کی خصوصی دعوت پر بریڈ فورڈ کونسل کا دورہ کیا،اس موقع پر ندیم خادم نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی نے برطانیہ میں محنت اور لگن سے اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے،اس ملک میں مزدوری کی غرض سے آنے والے آج برطانیہ کی تاریخی پارلیمنٹ،لوکل اتھارٹیز،اعلیٰ حکومتی اور سول عہدوں پر فائز ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی قوم انتھک محنتی اور پر جوش ہے جو ترقی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے نظام نے ہماری کمیونٹی کو بہت مواقع فراہم کئے ہیں جس سے ہمارے لوگوں نے بھرپور فائدہ اٹھا کر برطانیہ میں خوب عزت اور مرتبہ حاصل کیا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی جمہوریت کے تسلسل سے مشروط ہے تاکہ سیاسی حکومتیں اپنا کردار ادا کر سکیں،ندیم خادم نے کہا کہ عابد جماعتی سمیت برطانیہ میں ہمارے نئے منتخب ہونے والے تمام لارڈ میئرز مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں عابد جماعتی سمیت تمام ان لوگوں پر فخر ہے جو برطانیہ میں پاکستان کا فخر بن گئے ہیں۔