سائوتھ اوکنڈن مسلم کمیونٹی کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی ،کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت
لندن:سائوتھ اوکنڈن مسلم کمیونٹی کی طرف سے پہلی بار عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کی سعادت کامران علی نے حاصل کی اور مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی،عید ملن پارٹی میں مقامی سیاستدانوں اور مذہبی رہنمائوں نے بھی شرکت کی اور عید ملن پارٹی کا پہلی بار انعقاد کرنے پر میزبانوں کو مبارکباد پیش کی اور مسلمانوں کو لوکل کمیونٹی کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،تقریب میں تھرک لیبر پارٹی کے گروپ آبزرور و اینتھک کمیونٹیز آفیسر قیصر عباس نے خصوصی شرکت کی اور شاندار تقریب کا انعقاد کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور عید کی مبارکباد دی اور حاضرین سے درخواست کی خوشی کے اس موقع پر غریب اور نادار لوگوں کو بھی یاد رکھیں اور ان کی مدد کریں،تقریب کے اختتام پر کامران علی اور راشد ندیم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،تمام مہمانوں کی مختلف کھانوں سے تواضع کی گئی۔