مقبول خبریں
مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنما راجہ یاسین کے اعزاز میں چوہدری محمد بشیر رٹوی اور ساتھیوں کا استقبالیہ
بیسٹ وے گروپ کے سربراہ سرانور پرویز کی جانب سے کمیونٹی رہنمائوں کے اعزاز میں استقبالیہ
نبوت بھی اﷲ کی عطا ہے اور صحابیت بھی، نبوت بھی ختم ہے اور صحابیت بھی: ڈاکٹر خالد محمود
شریف فیملی کو فوری ریلیف نہ مل سکا، جولائی کے آخر تک سماعت ملتوی
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج نے نوجوان کا سر تن سے جدا کر دیا ،احتجاج،جھڑپیں
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
مسئلہ کشمیر پرقوم کا نکتہ نظر اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت
نیا موسم تمہارا منتظر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
پکچرگیلری
Advertisement
عمران خان نے تمام بڑے چوروں کو عوامی عدالتوں میں لا کھڑا کیا ہے:بابر اعوان
سلاو: تحریک انصاف کے راہنما اور معروف ماہر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ میں تبدیلی اور روشن پاکستان کے لئے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوا ہوں عمران خان نے تمام بڑے چوروں کو عوامی عدالتوں میں لا کھڑا کیا ہے تحریک انصاف کے راہنما اور معروف ماہر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کی بےخوف قیادت نے ثابت کر دیا ہے کہ جب کردار اور نیت صاف ہو تو منزل کا حصول آسان ہو جاتا ہے وہ سلاو میں پی ٹی آئی کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر پی ٹی آئی برطانیہ کے رہنما صاحبزادہ عامر جہانگیر ، صدر ساوتھ ایسٹ رومی ملک، امجد خان، عبدل نوید، ڈاکٹر شاہد، ڈاکٹر آصف، محمد وقاص ایڈووکیٹ، محمد رضا، نعمان رانا، سکندر علی، واجد عباسی، ملک اشفاق اور دیگر بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے اراکین نے شرکت کی ڈاکٹر بابر اعوان موجودہ نظام کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کرپشن اور عدم انصاف کو تحفظ ملا ہے لیکن عمران خان کی مسلسل جدوجہد نے کرپٹ نظام کو ہلا کر رکھ دیا ہے اس موقع پر صدر ساوتھ ایسٹ رومی ملک، صاحبزادہ عامر جہانگیر، عبدل نوید، امجد خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے اور ملک میں عدل و انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عمران خان کا ساتھی بننے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی شمولیت کرپٹ مافیا کو انجام تک پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کرے گی