مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راکھی ساونت کی ضمانت منسوخ، عدالت نے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا
لدھیانہ: میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر لدھیانہ کی عدالت نے بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کے ایک بار پھر وانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انھیں 7 اگست سے پہلے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ لدھیانہ کی عدالت کے جانب سے یہ احکامات ایسے وقت سامنے آئے، جب ایک دن قبل ہی مذکورہ عدالت نے اداکارہ کی ضمانت منظور کی تھی۔ راکھی ساونت 7 جولائی کو برقع اوڑھ کر عدالت میں پیش ہوئیں، 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے بعد ان کی ضمانت منظور کر لی گئی تھی۔ تاہم ضمانت منظور کیے جانے کے محض ایک دن بعد ہی عدالت نے اداکارہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں ہر حال میں 7 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔اداکارہ راکھی ساونت پر گزشتہ برس ایک ٹی وی شو کے دوران والمیکی سماج کیخلاف قابل اعتراض گفتگو کیے جانے کا الزام ہے۔ راکھی نے ایک ٹیلی وژن پروگرام میں کہا تھا کہ والمکی رامائن کی تصنیف لکھنے سے پہلے قتل کے مرتکب ہوئے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مشہور سنگر مکا سنگھ کو بھی والمکی سے تشبیہ دی تھی۔