مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت پسندی سے خائف ہے:میر واعظ عمر فاروق
سری نگر: برہان وانی کی شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کشمیری حریت رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ حکومت ہندوستان اور اس کے آلۂ کار عوام کے جذبۂ حریت سے خائف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمارے مذہبی، انسانی اور سیاسی حقوق طاقت کے بل بوتے پر سلب کر لئے ہیں، بار بار مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کیا جاتا ہے اور عوام کے حقوق پر قدغنیں لگائی جاتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن ہم نہ صرف برہان وانی کی شہادت کو یاد کر رہے ہیں بلکہ ہم ان تمام شہداء کی قربانیوں کو یاد کر رہے ہیں جو بھارت کے ظلم کا شکار ہوئے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ہفتہ کشمیر کے اندر ہی نہیں دنیا بھر میں موجود کشمیری منائیں گے اور بھارت کے مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔