مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارتی فوج نے برہان وانی کی قبر کا محاصرہ کر لیا، جگہ جگہ احتجاج، متعدد گرفتار
سری نگر: حریت کمانڈر برہان وانی کی برسی پر بھارتی فوج نے ظلم کی نئی تاریخ رقم کر دی۔ ترال میں برہان کے والد مظفر وانی کو بیٹے کی قبر پر جانے سے روک دیا گیا اور گھر میں دعائیہ تقریب کے سلسلے میں لگے ٹینٹ بھی اکھاڑ دیئے گئے۔ شوپیاں میں بھارت کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں فائرنگ سے 9 افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی فوج وادی بھر میں نکالی گئی ریلیوں کو روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔ گھروں سے نکلنے والے کشمیریوں کو بھارتی فوج تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔بھارتی فوج نے وادی کو چھاؤنی میں بدل دیا ہے۔ ترال جانے والے تمام راستوں، شہید کی قبر اور عید گاہ جہاں وانی کی نماز جنازہ پڑھی گئی تھی، وہاں بھی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ موبائل اور انٹر نیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔ کشمیریوں نے وادی میں برہان وانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بینرز لگا دیئے ہیں۔