مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شاہ رخ خان اور انوشکا شرما نے کپل شرما شو کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ دی
ممبئی: تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان اور انوشکا شرما اپنی نئی فلم جب ہیری میٹ سیجل کی تشہیری مہم کے سلسلے میں کپل شرما شو میں شرکت کے لیے آئے تاہم شو کی شوٹنگ کے دوران میزبان کپل شرما کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ کپل جیسے ہی چیک اپ کیلئے جانے لگے، اسی دوران وہ سیٹ پر گر گئے اور بے ہوش ہو گئے۔ جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کی خراب طبعیت کی وجہ سے شوٹنگ منسوخ کر دی گئی جب کہ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کو واپس جانا پڑا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما پر ان دنوں بہت زیادہ ذہنی دباؤ ہے جس کی وجہ سے ان کی صحت بھی تیزی سے گر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیڈین سنیل گروور سے جھگڑے اور ان کے شو چھوڑنے کے بعد کپل شرما شو کی مقبولیت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے اور کپل شرما اپنے شو کی مقبولیت کو برقرار رکھنے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔