مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پولینڈ کی خاتون اول ٹرمپ کا مصافحہ کے لئے بڑھتا ہاتھ نظر انداز کر گئیں
وارسا:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ جہاں بھی گئے داستان چھوڑ آئے، اب پولینڈ کی خاتون اول نے امریکی صدر کے لئے "نو لفٹ" کا بورڑ لگا دیا، مصافحے کے لئے ٹرمپ کا بڑھتا ہاتھ نظر انداز کر گئیں۔تفصیلات کے مطابق پہلے میلانیا نے ہاتھ جھٹکا اور اب پولینڈ کی خاتون اول نے امریکی صدر کو لفٹ نہ کرائی، ڈونلڈ ٹرمپ نے ہاتھ بڑھایا،مگر پولش خاتون اول بنا دیکھے آگے بڑھیں اور میلانیا کا ہاتھ تھام لیا، سپر پاور صدر اپنا سا منہ لے کر رہ گئے۔اس سے پہلے ائیرفورس ون سے نیچے اتر کر سامنے کھڑی کار میں بیٹھنے کی بجائے ادھر ادھر ٹہلنے لگے، سکیورٹی گارڈ نے صدرصاحب کو گاڑی دکھائی، رپورٹر کی نقل ہاتھ ملانے کا پرجوش انداز اور کبھی جان بوجھ کر ہاتھ نہ ملانا، ڈونلڈ ٹرمپ جب سے امریکی صدر بنے ہیں عجیب وغریب حرکتوں کی وجہ سے میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔