مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر:برہان وانی کی آج پہلی برسی،وادی چھائونی میں تبدیل،تجارتی مراکز بند
سرینگر:تحریک آزادی کشمیر کو جلابخشنے والے شہید کمانڈر برہان وانی کی آج پہلی برسی منائی جائے گی۔قابض فورسز نے وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا،گلی کوچوں میں خاردار تاریں بچھا دی گئیں،تجارتی مراکز بند، بھارتی سرکار نے مقبوضہ وادی میں21ہزار اضافی اہلکار تعینات کردئیے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو برہان وانی کی پہلی برسی پرحریت قیادت کی کال پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی اپیل پر وادی کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ریلیوں کا انعقاد کیاجائے گا جبکہ دنیا بھر میں مقیم کشمیر یوں کو بھی ریلیوں کے انعقاد کی ہدایت کی گئی ہے ۔آج جی 20 کانفرنس کے موقع پر ہیمبرگ میں بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔نظر بند حریت رہنما سید علی گیلانی نے بیان جاری کیاہے کہ برہان وانی اوردیگر شہدا کی قربانیوں نے تحریک آزادی کو نئی جلا بخشی ۔ قابض فوج نے وادی میں ہائی الرٹ کر کے کرفیو کی صورتحال پیدا کر رکھی ہے ۔قابض فوج نے وادی میں ریلیوں اور مظاہروں کی فضائی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹر طلب کر لئے ہیں ۔بھارت کے سیکرٹری داخلہ راجیو مہاریشی نے کہاکہ مرکزنے کشمیر میں 8جولائی کو ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فورسز کی214کمپنیاں روانہ کی ہیں جو علاقے میں 15جولائی تک ڈیوٹی دینگی ۔ آئی جی کشمیر منیر احمدخان نے بتایا کہ وادی میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیاہے ۔آئی جی کے مطابق 21ہزار اضافی اہلکار جنوبی کشمیر میں تعینات رہیں گے ۔ پلوامہ ، کولگام ، شوپیاں اور اننت ناگ میں چپے چپے پرفورسز کو تعینات کیا گیا ہے اوربرہان وانی شہید کے آبائی علاقہ ترال کی طرف جانے والے راستے 2دن سے بند ہیں ۔ شہید برہان مظفر وانی کے والد مظفر احمد وانی کو بھی گزشتہ روز ترال تھانے طلب کیا گیا۔ حزب المجاہدین کے شہید کمانڈر اور آزادی کی علامت برہان وانی کے یوم شہادت پر ٹوئٹر انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشگردی کو بے نقاب اور آزادی و شہید وانی کی حمایت کرنے والے ہزاروں اکائونٹ بند کردئیے ہیں ۔قابض انتظامیہ نے مسلسل تیسرے جمعہ کو بھی سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی ۔ لوگوں کو روکنے کیلئے مسجد کو تالے لگا دئیے گئے ۔ کشمیر یونیورسٹی نے آج سے شروع ہونیوالے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔یاد رہے کہ برہان وانی کو بھارتی فوج نے گزشتہ برس 8جولائی کوجعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا۔