مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی بہو محترمہ غزالہ حسن قادری نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی
برمنگھم:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی بہو محترمہ غزالہ حسن قادری نے برمنگھم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی ہے گذشتہ روز یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں انھوں نے اپنی ڈگری حاصل کی اس موقع پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بھی ان کے ہمراہ تھے محترمہ غزالہ قادری کی پی ایچ ڈی مکالے کا موضوع A women s Right to a Khulah: It s Theological and Historical Development and Practical Implementation in Pakistan.ایک عورت کے لیےخلع کا حق،اس کی تاریخی حیثیت اور پاکستان میں اس کا عملی نفاذ تھا اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی بہو کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی معاشرے میں خواتین کی تعلیم کو مرکزی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں خواتین میں اعلی تعلیم کے رحجان کو عام کر کے ترقی اور خوشحالی کی جانب پیش قدمی کی جا سکتی ہے یاد رہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اپنی بہو کے یونیورسٹی کانووکیشن میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر برمنگھم آئے تھے اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشل برطانیہ کے صدر سید علی عباس بخاری سیکرٹری جنرل معظم رضا سمیت علامہ رفیق حبیب، علامہ شاہد بابر علامہ ذیشان قادری علامہ افضل سعیدی ڈاکٹر زاہد اقبال داؤد مشہدی علامہ صادق قریشی علامہ اشفاق عالم احمد نواز ، منہاج وویمن لیگ کی صدر محترمہ فاطمہ مشہدی محترمہ مسرت حسین محترمہ خدیجہ ایٹکنسن اور منہاج سسٹرز لیگ برطانیہ نے تعلیمی میدان میں محترمہ غزالہ قادری کی کامیابی پر انھیں مبارکباد بھی دی ہے