مقبول خبریں
انتخابات کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں ہو سکتا: چیئرمین تحریک انصاف
مسئلہ کشمیرتسلیم شدہ بین الاقوامی کیس ، جسے حل کروانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری :راجہ فارو ق حیدر
مسئلہ کشمیر پر سیاستدانوں سے حمایت کیلئے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی سرگرمیوں میں تیزی
میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز کی 7 دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد
مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نوجوان جعلی مقابلے میں شہید: جگہ جگہ مظاہرے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
سلائو کی میئر عشرت شاہ کا لاہور میں اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دفاتر کا دورہ
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کا ہنگامی آزادی ریاست جموں و کشمیر پلان
خواب جھلستے جاتے ہیں اک معصوم سی لڑکی کے
پکچرگیلری
Advertisement
بسم اللہ چیرٹی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کرمستحق افراد کی خدمت میں مصروف عمل
لندن:بسم اللہ چیرٹی رجسٹرڈ یوکے نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس مرتبہ پھر پاکستان اور آزاد کشمیر کے مختلف دہی علاقوں میں غریب،مستحق افراد جن میں بیوہ خواتین اور یتیم بچے بھی شامل تھے رمضان پیکج جس میں پورے مہینے کا ایک اوسط فیملی کیلئے کھانے پینے کا سارا سامان اور عید گفٹ میں ایک اوسط خاندان کیلئے عید والے دن خوشیاں منانے کیلئے تمام ضروریات جن میں بچوں کے کھلونے اور کپڑے، شوز تک شامل تھے تقسیم کئے گئے،چیریٹی کے جنرل سیکرٹری محبوب خان چشتی نے کہا کہ اس مرتبہ صوبہ سندھ میں شکار پور کے دیہی علاقوں میں یہ گفٹ کثیر تعداد میں تقسیم کر کے ان مستحق افراد سے دعائیں لیں،انہوں نے کہا کہ ہماری چیریٹی اسی طرح صوبہ خیبر پختونخواہ اور صوبہ سندھ کے دور دراز علاقوں میں جہاں پانی کی بہت زیادہ قلت تھی وہاں واٹر پمپ لگوائے،دریں اثناء چیریٹی نے کراچی،راولپنڈی،میرپور آزاد کشمیر اور لاہور میں خون کی بیماری،تھیلیسیمیا میجر کے مریضوں کو تحائف دینے اورپورے سال کیلئے دوائوں کا اہتمام بھی کیا،چیریٹی کے چیئرمین علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے اس موقع پر کہا کہ اللہ کریم کا یہ احسان ہے کہ ہم انسانیت کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر ہم غریبوں نادار اور مستحق افراد کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور ہماری چیریٹی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ اس کا کوئی بھی تنخواہ دار ملازم نہیں،تمام احباب رضاکارانہ طور پر کام کر رہے ہیں۔