مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برہان وانی شہید کی برسی، وادی چھاؤنی میں تبدیل ، 21ہزار فوجی تعینات
سری نگر: بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے والا نوجوان برہان مظفر وانی مقبوضہ کشمیر کی نوجوان نسل کا ہیرو بن گیا۔ برہان وانی کی قربانی نے مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی میں نئی روح پھونک دی۔ جعلی مقابلے میں جاں بحق ہونے والے برہان وانی کی برسی پر کشمیر کا بچہ بچہ بھارتی قبضہ سے آزادی چاہتا ہے۔ حریت رہنماء شبیر احمد شاہ نے برہان وانی کے لئے تمغہ جرات کا اعلان کر دیا۔ حریت رہنماؤں کی جانب سے برہان وانی کی پہلی برسی پر ایک ہفتے کے لئے احتجاج اور مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ بھارتی فوج کشمیری عوام کے جذبات دبانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔ برہان وانی کی برسی پر بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کو چھاؤنی میں بدل دیا ہے۔ انتظامیہ نے بوکھلاہٹ میں سکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند کر دیں۔ سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق سمیت دیگر قیادت کو بھی نظر بند کر دیا گیا ہے۔ مقبوضہ وادی میں مزید 21 ہزار بھارتی فوجی تعینات کئے گئے ہیں۔