مقبول خبریں
مدر فائونڈیشن گوجرخان کے روح رواں راجہ عرفان کی برطانیہ آمد پر انکے اعزاز میں استقبالیہ
ماحولیاتی آلودگی کے باعث بچہ ماں کے رحم میں مر جاتا ہے یا اسکی افزائش رک جاتی ہے: ایک تحقیق
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
نواز شریف کو روک سکتے ہو تو روک لو، چوتھی بار بھی وزیر اعظم بنیں گے:مریم نواز
اسلام آباد: وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا، جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تین نسلوں کاحساب دے دیا، مریم نواز نے کہا نوازشریف نے شیر دل انسان کی طرح احتساب کا سامنا کیا، اس دن سے خوف کھاؤ جب نوازشریف اپنی کہانی لیکر عوام کے پاس جائیگا، مخالفین کو بتانا چاہتی ہوں، عوام نوازشریف کی طاقت ہیں، وزیراعظم سویلین بالادستی کیلئے کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا، ہمارے پاس بھی بہت راستے تھے، ہم بھی تکنیکی سہارے لیکر چھپ سکتے تھے، کمر درد کا بہانہ بنا کر گاڑی کو ہسپتال کی طرف موڑ سکتے تھے، نتھیا گلی کے سرکاری ریسٹ ہاؤس میں چھپ سکتے تھے، پانامالیکس میں 500 خاندانوں کے نام ہیں، مقدمہ کرنے والوں کی اپنی آف شورکمپنیاں ہیں، ہمارے خلاف الزامات ڈھونڈے جا رہے ہیں، 70 دن کی جے آئی ٹی کے پاس کچھ نہیں۔ دادا کی قبر سے لیکر ہمارے بچوں تک احتساب ہوا، ایک ہی خاندان کا کتنی بار احتساب ہوگا؟، نوازشریف 2018 میں بھی وزیراعظم بنیں گے۔کارکنوں کی طرف سے اظہار یکجہتی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا جو کچھ پوچھا گیا اس کا جواب دیا، سپریوم کورٹ کے فیصلے میں میرا نام نہیں، وہ فرض ادا کیا جو مجھ پر واجب نہیں تھا، جے آئی ٹی سے پوچھا ہم پر الزام کیا ہے،ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، فیملی بزنس سے متعلق سوال گھوم پھر رہے ہیں، کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے، ہمارے ذمہ عوام کا کوئی پیسہ واجب الا ادا نہیں۔وزیراعظم کی صاحبزادی نے مزید کہا ہمارا پانچواں احتساب ہو رہا ہے، جن کا کوئی کاروبار نہیں ان سے بھی پوچھا جائے، ڈان لیکس میں بھی مجھے ملوث کیا گیا، نوازشریف نے حق کے لیے کھڑا ہونا سکھایا، باپ کے نام پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ واضح رہے وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں،جہاں انہوں نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا، پیشی سے قبل جوڈیشل اکیڈمی پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنوں اور میڈیا کے نمائندوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔