مقبول خبریں
مدر فائونڈیشن گوجرخان کے روح رواں راجہ عرفان کی برطانیہ آمد پر انکے اعزاز میں استقبالیہ
ماحولیاتی آلودگی کے باعث بچہ ماں کے رحم میں مر جاتا ہے یا اسکی افزائش رک جاتی ہے: ایک تحقیق
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
پنجاب حکومت اور چینی کمپنیوں کے مابین توانائی سیکٹر میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
لاہور/مری :وزیر اعلیٰ پنجاب نے چینی کمپنیوں کے حکام کے اعزاز میں مری میں استقبالیہ دیا گیا ، نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چائنہ کے ایڈمنسٹریٹر و وائس چیئرمین نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن چائنہ( این ڈی آر سی) نور بیکری، 1320 میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے ہیوانگ گروپ کے چیئرمین چاؤپکسی، چین کے سفیر سن ویڈانگ، رویائی انرجی گروپ کے چیئرمین کیو یافو اور دیگر حکام نے شرکت کی ، اس موقع پر پنجاب حکومت اور چینی کمپنیوں کے مابین توانائی سیکٹر میں تعاون کی تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ۔ معاہدے کے تحت ہیوانگ شین ڈونگ پاور جنریشن کمپنی پنجاب حکومت سے رحیم یار خان میں 1320 میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کا منصوبہ لگانے میں تعاون کرے گی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی جہانزیب خان اورشین ڈونگ پاورجنریشن کمپنی چائنہ کے صدر نے معاہدے پر دستخط کئے ۔ فنی تربیت کے ادارے کے قیام سے کے حوالے سے بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔معاہدے کی رو سے چینی کمپنی ساہیوال میں فنی تربیت کاادارہ قائم کرے گی اور اس ادارے میں مقامی نوجوانوں کو فنی تربیت دی جائے گی ، کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان معاشی تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلی ہیں اور ہر گزرتے لمحے دونو ں ملکوں میں معاشی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے ۔ ہم توانائی بحران پر قابو پانے میں تعاون پر چین کی حکومت ، قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں ۔ اقتصادی راہداری کے تحفے کو پاکستان کے عوام کبھی بھلا نہیں سکتے اور اس عظیم الشان منصوبے کو کسی بھی صورت میں منفی سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں گے ۔ نور بیکری نے 1320میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی 22ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیراعلیٰ پنجاب کی انتھک محنت،عزم اورکام کرنے کی غیر معمولی صلاحیتوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اورکہا ہے کہ پاور پراجیکٹ کا مکمل ہوناایک شاندار کارنامہ ہے جس کا کریڈٹ شہبازشریف او ر پوری ٹیم کو جاتا ہے ۔ نوربیکری نے کہا کہ پاکستان آکر معلوم ہوا ہے کہ محبت کسے کہتے ہیں اوریہاں آکرپتا چلا ہے کہ خاندان کیا ہوتا ہے اورخاندان کے افراد کو کس طرح عزت و احترام دیا جاتا ہے ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے جوپیار،خلوص اورمحبت دی ہے وہ کبھی فراموش نہیں کرسکوں گا،میں دورہ پاکستان سے قیمتی یادیں لے کرواپس جارہا ہوں۔پاکستان اورچین کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات دہائیوں سے موجود ہیں اورپاک چین دوستی اسی طرح آگے بڑھتی اورپھلتی پھولتی رہے گی۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب سے گزشتہ روز گورنمنٹ ہاؤس مری میں خیبر پختونخوا کے علاقے میں ڈولی لفٹ گرنے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین نے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو8لاکھ روپے فی کس کے حساب سے جبکہ زخمی افراد کو 3لاکھ روپے فی کس مالی امداد کے چیک دیئے ۔وزیراعلیٰ نے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مالی امداد انسانی جانوں کا نعم البدل نہیں ہو سکتی،جن کے جگر گوشے اس المناک حادثے میں ان سے بچھڑ گئے ہیں ،اس کا درداوردکھ وہی محسوس کرسکتے ہیں۔ میں اورپنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ہماری تمام تر ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔