مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
پاناما پیپرز وزیراعظم نوازشریف کیخلاف سازش، بیان حلفی ردی کے سوا کچھ نہیں: اسحاق ڈار
اسلام آباد :جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا جے آئی ٹی میں میری ضرورت پیش نہیں آنی چاہیے تھی، تمام سوالوں کے جوابات دے دئیے، جو بھی معاملات ہیں وہ انتہائی شفاف ہیں، مشرف دور میں بھی بدنیتی کی بنیاد پر جھوٹے ریفرنس بنائے گئے، نواز شریف کا پاناما کے کسی پیپر میں نام نہیں، نام نہاد بیان حلفی ردی کےسوا کچھ نہیں، وزیراعظم کے ذاتی کاروبار کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، پاناما پیپرز وزیراعظم نوازشریف کیخلاف سازش ہے، دنیا میں کہیں بھی ایسی عجیب وغریب پٹیشنز دائر نہیں ہوتیں۔واضح رہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار جے آئی ٹی کے سامنے پہلی بار پیش ہوئے، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور انوشے رحمان بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد جوڈیشل اکیڈمی کے باہر موجود تھی، اسحاق ڈار نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے دوسرے صاحبزادے حسین نواز کو منگل جبکہ صاحبزادی مریم نواز کو بدھ کے روز طلب کر رکھا ہے۔ گزشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف کے کزن طارق شفیع نے جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوکر سوالات کے جواب دیئے۔ اب تک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سپریم کورٹ میں اپنی تین کارکردگی رپورٹس جمع کرا چکی ہے۔ 10 جولائی کو حتمی رپورٹ سپریم کورٹ کے تین رکنی عملدرآمد بینچ کو پیش کرے گی۔