مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
صدرسردار مسعود احمد خان کا برطانیہ و یورپ کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل :راجہ مقصود حسین
اولڈہم:آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود احمد خان اور خواتین ممبران قانون ساز اسمبلی نسیمہ وانی اور سحرش قمر ان دنوں مسئلہ کشمیر،تحریک آزادی کشمیر،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی اداروں کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کے ساتھ ساتھ تعلیم کی اہمیت بارے آگاہی دینے برطانیہ و یورپ کے دورے پر ہیں اس اقدام کو خیر مقدم کرتے ہوئے دلی خوش آمدید کہتے ہیں،صدر ریاست ایک منجھے ہوئے تجربہ کار سفارتکار رہ چکے ہیں انکی بین الاقوامی اور کشمیر کے معاملات پر گرفت بڑی پختہ ہے اسی وجہ سے انکا یہ دورہ انتہائی اہمیت کاحامل ہونے کے ساتھ ساتھ معنی خیز ہو گا،برطانیہ بھر میں بسنے والے کشمیری انکے تجربہ سے استفادہ ہونے کے ساتھ ساتھ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ نوجوان ممبران اسمبلی نسیمہ وانی اور سحرش قمر کی سیاسی سوجھ،پر اعتمادی اور خواتین کے حقوق کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر بارے یہاں کے برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران و دیگر کمیونٹی کے ساتھ باہمی امور پر گفتگو انتہائی متاثر کن ہے،ان خیالات کا برملا اظہار آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے میڈیا سے ایک خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ اس دورہ کے اختتام تک وفد جس منصوبہ بندی کے تحت آیا تھا وہ اسے پورا کرنے میں ضرور کامیاب ہو گا کیونکہ اس کی بنیادی وجہ انکی اہلیت و قابلیت ہونا ہے اس ضمن میں ہم سب ان سے بھرپور تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر