مقبول خبریں
میاں نواز شریف پاکستانی عوام کے وزیر اعظم کہلوانے کا جواز کھو چکے:پی ٹی آئی برطانیہ
تحریک حق خودارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت کی جانب سے مشاورتی اجلاس کا انعقاد
کشمیری مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے عالمی برادری کے کردار کے خواہش مند ہیں
لگ رہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف سمیت سب جیل جائیں گے: عمران خان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی جاری،مزید2کشمیری نوجوان شہید،مکمل ہڑتال
سید حسین شہید سرور کا ن لیگ کوٹلی کے جنرل سیکرٹری خورشیدقادری کے اعزاز میں ظہرانہ
عمران خان نے تمام بڑے چوروں کو عوامی عدالتوں میں لا کھڑا کیا ہے:بابر اعوان
خالد محمود خالق سے ’’ ڈی آئی جی ‘‘مظفر آباد ہیڈ کوارٹرز آزاد کشمیر پولیس کی ملاقات
وہ میٹنگ اور نیازی ؟
پکچرگیلری
Advertisement
شریف خاندان جے آئی ٹی کے سامنے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا:سید باسط شاہ مشوانی
اولڈہم:پانامہ کیس کے حوالہ سے جب سپریم کورٹ ے مزید تفتیش اور تمام معاملات کی طے تک جانے کیلئے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور خاندان کے اثاثوں اور بیرون ممالک خریدی گئی جائیدادوں بارے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی تو شاہ سے زیادہ وفاداروں نے بغیر حکم نامہ پڑھے ملک بھر میں مٹھائیاں بانٹنے اور ناچنے گانے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا کہ اب وزیر اعظم اور انکے خاندان پر لگے کرپشن الزامات ختم ہو جائیں گے اور باعزت بری ہو جائیں گے اب جوں جوں جے آئی ٹی ٹیم کی تفتیش ختم کرنے کا وقت قریب آ رہا ہے اور تمام متعلقہ افرا د کمیٹی کے سامنے ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکے ہیں تو مسلم لیگ ن اور حکومتی وزرا نے میڈیا پر آ کر واویلا شروع کر دیا ہے کہ ملکی سلامتی اور معاشی ترقی کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں انکے دوہرے معیار اور منافقت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کے سیکرٹری جنرل سید باسط شاہ مشوانی نے میڈیا نمائندگان کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے اقتدار کے نشے میں ملکی وسائل کی تو بھرپور طریقے سے لوٹ مار کی لیکن اس سے بڑی ستم ظریفی یہ ہے کہ تمام اداروں کو تباہ و برباد کرتے ہوئے ذاتی جاگیر بنا دیا ہے اور پاکستان میں جاری دہشت گردی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے واضع اور ٹھوس ثبوت ہونے کے بین الاقوامی سطح پر موثر آواز نہیں اٹھائی موجودہ حکومت ملکی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے انکا جانا ٹھہر گیا ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر