مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
اقتدار جاتا دیکھ کر نواز لیگ کو جمہوریت خطرے میں نظر آنے لگی ہے: عمران خان
لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صوبائی دارالحکومت کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں واقع پارٹی سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اندھیروں کے بعد ایک نئی صبح طلوع ہونے والی ہے، پانامہ کے معاملے پر قوم کو پیشگی مبارک دے چکا ہوں، آئندہ الیکشن کیلئے نمائندوں کا حتمی انتخاب خود کروں گا، نواز شریف پاکستان کا گاڈ فادر ہے، اس نے تمام اداروں میں اپنے لوگ بٹھائے ہوئے ہیں، جب بھی احتساب کا گھیرا تنگ ہوتا ہے تو انکی جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک شریف فیملی کا کبھی احتساب نہیں ہوا، اقتدار جاتا دیکھ کر نون لیگ کو جمہوریت خطرے میں نظر آنے لگی ہے، شریف برادران نے سعودی عرب جانے کیلئے 10 سال کا معاہدہ کیا اور اب ہمیں درس دیا جا رہا ہے کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔ عمران خان نے استفسار کیا کہ شفاف الیکشن سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے یا مضبوط؟