مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج آپے سے باہر، فائرنگ سے خاتون سمیت 5افراد شہید
وادی: مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری،بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت5افراد شہید، وادی میں ایک بار پھر کرفیو نافذ، وادی میں موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل، تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے ایک بار پھر نہتے کشمیریوں پر اپنی بندوقوں کے منہ کھول دیے۔ وادی میں جاری بھارتی فوج کے آپریشن کیخلاف کشمیریوں نے مظاہرہ کیا جس پر بھارتی فوج نے مظاہرین پر بلااشتعال شیلنگ اور فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے خاتون سمیت5 کشمیری شہید ہوگئے۔بھارتی فوج نے بر بریت کا سہارا لیتے ہوئے حسب روایت نہتے کشمیریوں پر بلا دریغ پیلٹ گن کا استعمال بھی کیا، جس سے درجنوں مظاہرین زخمی ہو گئے۔ ادھر کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے جون کے مہینے میں 37 کشمیریوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا، وادی میں کرفیونافذ جبکہ موبائل، انٹرنیٹ سروس اور تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔