مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیر میں انسانی حقوق کی کارروائیوں پر دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے: نفیس زکریا
اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی شہادتوں پر پاکستان کی جانب سے سخت نوٹس لیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی بدترین کارروائیوں پر دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے، مقبوضہ وادی میں تشدد اور قتل و غارت عالمی برادری کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کی بجائے ان کے سینے چھلنی کئے جا رہے ہیں۔ نفیس زکریا نے کہا کہ آزادی کی تحریکیں جبر و تشدد سے دبتی نہیں ابھرتی ہیں، کشمیریوں نے اپنے خون سے حق خود ارادیت کی تحریک کو زندہ رکھا ہے، بھارت غاصب کے طور پر کشمیر پر اپنا تسلط قائم رکھنا چاہتا ہے، کشمیریوں نے قربانیوں کی تاریخ رقم کر کے ثابت کیا کہ وہ آزادی کے سوا کچھ نہیں چاہتے۔ ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کی نسل کشی بھارت کو مہنگی پڑے گی، بھارت نوشتہ دیوار پڑھ لے کشمیری بچے اور بچیاں بھی میدان میں آ گے ہیں۔