مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نریندرمودی اور نوازشریف تقسیم کشمیر کی راہ ہموار کررہے ہیں ، بیرسٹرسلطان محمود
اسلام آباد:پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے آج ہمیں یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے کہ امریکہ نے مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی جمہوری و ریاستی تحریک کو دہشتگردی کی تحریک قراردے دیا ہے ۔ پاکستان میں کوئی وزیر خارجہ نہیں مودی ،نواز ملے ہوئے ہیں اور تقسیم کشمیر کی راہ ہموار کررہے ہیں۔اسی لئے آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی کرائی گئی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ میں کل بیرون ملک جارہا ہوں عالمی برادری کو بتائیں گے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا مرتکب ہو رہا ہے ۔ پاکستان چین اور روس کے ساتھ اپنا بلاک بنا کر امریکہ کو منہ توڑ جواب دے سکتا ہے ۔