مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم لیگ ن کی حکومت متوازن ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے:وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے مسلم لیگ(ن) کی حکومت متوازن ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور شہروں کے ساتھ دیہی علاقوں کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے ، جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اوران کے معیارزندگی میں بہتری لانا میرا مشن ہے اورپنجاب حکومت نے رواں برس بھی جنوبی پنجاب کی آبادی کے تناسب سے زیادہ ترقیاتی فنڈز رکھے ہیں ، پینے کے صاف پانی کے پروگرام کا آغازبھی کررہی ہے ،اس پروگرام کو جنوبی پنجاب کی 37تحصیلوں سے شروع کیا جائے گااور2018 کے اوائل میں مکمل ہوگا اسی طرح دانش سکولوں کا نیٹ ورک بھی جنوبی پنجاب میں پھیلا یاگیا ہے ۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار راجن پور سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی سردار محمدجعفرخان لغاری سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، جنہوں نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا مفاد عامہ کے منصوبوں کی مخالفت کرنیوالے بعض سیاسی عناصر عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی کی مخالفت کر رہے ہیں ، یہ عناصرپہلے بھی ناکام و نامراد رہے اور آئندہ بھی ان کی منفی سیاست کامیاب نہیں ہوگی۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب نے ن لیگ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کے تحت دیہی علاقوں میں ہزاروں کلومیٹر کارپٹڈ سڑکیں بنائی گئی ہیں اوردیہی معیشت کے فروغ کیلئے یہ منصوبہ ایک گیم چینجر ثابت ہوا ہے ، سہولتیں میسر آئیں ، زرعی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور کاشتکاروں کو اپنی اجناس منڈیوں تک لے جانے میں سہولت ملی ہے ۔ انقلاب آفرین اس پروگرام سے دیہی آبادی کا بہت بڑا حصہ مستفید ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ترقیاتی منصوبوں کی برق رفتار،معیار اور شفافیت کیساتھ تکمیل پنجاب حکومت کی پالیسی ہے ، اسی پالیسی کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر کے اعلیٰ معیار کو ہر قیمت پر یقینی بنایا گیا ہے ۔