مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پی ٹی آئی برطانیہ کی جمشید دستی کی گرفتاری اور ان پر جسمانی تشدد کی مذمت
مانچسٹر:بانی پاکستان قائد اعظم نے جس ریاست کا خواب دیکھا تھا آج سرمایہ داروں، جاگیرداروں،دوہرے نظام عدل،قانون کی دھجیاں اڑانے،اہلیت و قابلیت کی پامالی اور لوٹ مار کی وجہ سے شرمندہ تعبیر نہیں ہو رہا ہے،مرحوم کی روح بھی تڑپ رہی ہو گی،اس کی تازہ ترین مثال قومی اسمبلی کے ممبر جمشید دستی کی گرفتاری اور ان پر جسمانی تشدد ہے جبکہ دوسری طرف بلوچستان اسمبلی کے رکن مجید اچکزئی نے دن دیہاڑے ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل کو گاڑی کی ٹکر سے کچل دیا اور پھر دھونس دھاندلی سے خاندان پر صلح کیلئے دبائو ڈالا یہ سب کچھ دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے اور ہم بیرون ممالک بسنے والے جگ ہنسائی کا باعث بنتے ہیں کیونکہ مہذب اور حقیقی جمہوری نظام میں ایسے دوہرے نظام عدل کی کوئی گنجائش نہیں ہے قانون سب کیلئے برابر ہوتا ہے اسی وجہ سے یہ ممالک ترقی یافتہ ہیں،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ کے صدر منور خان نیازی،سیکرٹری جنرل نوید بھٹی،نائب صدر عمران چوہدری اور سیکرٹری اطلاعات شہناز صدیق نے میڈیا کو خصوصی طور پر اپنے دیئے گئے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف برطانیہ چیئرمین عمران خان کے جرات مندانہ فیصلے کو خیر مقدم کرتی ہے کہ انہوں نے فی الفور ایکشن لیتے ہوئے ممتاز نامور قانون دان بابر اعوان کو اس بارے قانونی چارہ جوئی کرنے بارے کہا ہے تحریک انصاف دوہرے نظام عدل کی مذمت کرتی ہے اور جمشید دستی کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کرتی ہے وگرنہ ہم بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطہ کر کے اس بارے اقدامات اٹھانے کیلئے کہیں گے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر