مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پی ٹی آئی برطانیہ جمشید دستی کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے:چوہدری یاسر
مانچسٹر:پاکستان میں جب تک دوہرے نظام کا خاتمہ،قانون کی بالا دستی،امیر و غریب کیلئے مساوی مواقع اور نظام عدل و انصاف،اہلیت و قابلیت کی بنا پر فیصلے،سفارشی نظام کا مکل خاتمہ اور مفادات سے بالا تر ہو کر حق و سچ پر مبنی فیصلے نہ کے انتقامی کارروائی کی وجہ سے مکمل نفاذ نہیں ہو جاتا اس وقت مادر وطن میں کوئی نظام،ادارہ اور معیشت ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتی جس ریاست میں قومی اسمبلی کے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی جمشید دستی کیلئے انصاف نہ ملے اور وہ رو کر چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف مانگیں اور دوسری طرف بلوچستان اسمبلی کے رکن جاگیر دار اور انتہائی اثر و رسوخ والے مجید اچکزئی دن دیہاڑے ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل کو تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے کچل کر ہلاک کر دیں اورپھر چھاتی تان کر بغیر ہتھکڑی لگے تھانے تمام سہولتیں دیکر بند کر دیا جائے اور پھر لواحقین کو ڈرا دھمکا کر صلح کرنے کی کوشش کی جائے ہمارے معاشرے کا المیہ ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کے نوجوان راہنما چوہدری محمد یاسر نے میڈیا سے خصوصی طور پر بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف برطانیہ جمشید دستی کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے اور وقت کے فرعونوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ انتقامی کارروائی کو بند کر کے فی الفور رہا کیا جائے وگرنہ ہم بین الاقوامی سطح پر بھرپور احتجاج کریں گے اب مادر وطن میں دوہرا نظام عدل نہیں چلے گا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر