مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میں نے اجے دیوگن کی وجہ سے شادی نہیں کی:بالی ووڈ اداکارہ تبو
ممبئی: تبو کا شمار بالی ووڈ کی ایسی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے ناصرف اپنی خوبصورتی بلکہ ایکٹنگ سے لاکھوں دلوں میں جگہ بنائی۔ تبو بہت کم فلمیں سائن کرتی ہیں تاہم جب بھی ان کی کوئی فلم آتی ہے اس میں ان کی اداکاری دیکھنے کے قابل ہوتی ہے۔ اداکارہ تبو روہت سیٹھی کی فلم گول مال سے بالی ووڈ میں واپسی کر رہی ہیں۔ اس فلم میں ان کے مدمقابل مشہور اداکار اجے دیوگن ہونگے۔ خیال رہے کہ اداکارہ تبو اور اجے دیوگن نے 23 سال قبل اکھٹے ڈیبیو کیا تھا۔انڈین میڈیا کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی غیر شادی شدہ زندگی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے تبو نے کہا ہے کہ اس تمام صورتحال کے ذمہ دار کوئی اور نہیں اجے دیوگن ہیں، جنھیں اس پر افسوس ہونا چاہیے۔ تبو کا کہنا تھا کہ اجے اور میں ایک دوسرے کو 25 سال سے جانتے ہیں۔ اجے دیوگن میرے کزن سمیر آریہ کے بہت اچھا دوست اور پڑوسی تھا۔ میں جب چھوٹی تھی تو دونوں میرا پیچھا اور جاسوسی کرتے تھے۔ اکثر تو ایسا ہوتا تھا کہ جب بھی کوئی لڑکا مجھ سے بات کرنے کی کوشش کرتا تو اجے دیوگن اس کی پٹائی کر دیتے۔ تبو نے بتایا کہ اگر میں ابھی تک غیر شادی شدہ ہوں تو اس کے ذمہ دار بھی اجے دیوگن ہی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ انھیں بھی اس بات پر افسوس ہوگا۔ تبو نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اجے دیوگن کی ذمہ داری لگائی ہے کہ وہ اب میرے لیے موزوں لڑکا تلاش کریں۔تبو کا کہنا تھا کہ یہ سب باتیں مذاق ہیں، وہ اور اجے دیوگن بہت اچھے دوست ہیں۔ انہوں نے آج تک بہت سے مرد اداکاروں کے ساتھ فلموں میں کام کیا لیکن ان میں سے سب سے بہترین اجے دیوگن ہی ہیں جن کے ساتھ کام کر کے وہ انجوائے کرتی ہیں۔