مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کی غیور عوام بے حس راہنمائوں،لٹیروں سے جان چھڑائے: باسط شاہ مشوانی
اولڈہم:پاکستان میں جب بھی ادارے قانون کے مطابق،آزادانہ،غیر جانبدارانہ فیصلوں کی روشنی میں ملک کی سمت بابائے قوم کے بتائے ہوئے راہنما اصولوں کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں تو طاقتور،دھونس،دھاندلی اور مالی وسائل کا بھرپور طریقے سے استعمال کرتے ہوئے پٹری سے اتارنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہیں ایسی ہی ایک زندہ مثال وزیر اعظم نواز شریف کی ہے جو ہمیشہ ہی اداروں کے ٹکرائو سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے برطانیہ آ کر جو پریس کانفرنس کی وہ قابل مذمت ہے ایک ریاست کے سربراہ مملکت کو کشادہ ذہن کا مالک ہونا چاہئے اگر وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں تو ایک رپورٹ جو کہ پانامہ لیکس کے نام سے شائع ہوئی اس میں انکے خاندان کی لوٹ مار کی داستانیں رقم تھی اس وجہ سے نہ کہ بحیثیت وزیر اعظم وہ صرف اپنی لوٹ مار اور عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے لوٹی ہوئی ملکی دولت کا دفاع کر رہے ہیں اور اب جب کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکے تو سپریم کورٹ کے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم پر براہ راست تنقید کرنا شروع کر دی ہے کیونکہ انہیں اپنے اقتدار کی ڈولتی کشتی نظر آ رہی ہے،یہ باتیں تحریک انصاف برطانیہ کے سیکرٹری جنرل سید باسط شاہ مشوانی نے میڈیا نمائندگان سے رد عمل کے طور پر کیں،وزیر اعظم کی منافقت کی انتہا ہے جب مشرف دور میں باہر تھے تو روتے تھے ہمیں ملک میں عید نہیں کرنے دی جاتی اب پچھلے آٹھ سالوں سے مسلسل باہر منا رہے ہیں،کوئٹہ،پارا چنار اور پھر سانحہ احمد پور شرقیہ قومی سانحے تھے اور موصوف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جے آئی ٹی بارے میڈیا سے محو گفتگو تھے،شرم اور ڈوب مرنے کا مقام ہے،اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کی غیور عوام ایسے بے حس راہنمائوں،لٹیروں سے جان چھڑائے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر