مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
خطہ میں امن قائم کرنے کیلئے کشمیری قوم کو انکا حق دیا جائے :سردار امجد اشرف
اولڈہم:کشمیری قوم پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں اور بین الاقوامی طاقتیں،اقوام متحدہ اور انسانیت کی پرچار تنظیموں کا کردار انتہائی منفی ہے،کشمیری قوم صرف اپنے پیدائشی حق خود ارادیت کیلئے جدو جہد کر رہی ہے اس بنیادی حق سے محرومی مزید حالات خراب ہونے کا اندیشہ ہے دنیا کی تاریخ میں آج تک جب بھی ایسی تحریکوں کو طاقت کے بل بوتے اور طریقے وسائل کے استحصال کو بروئے کار لا کر جب بھی کچلنے کی کوشش کو مزید تیز کیا گیا اتنی ہی مضبوطی سے مزید ابھری،بھارت جس طرح مقبوضہ کشمیر کے اندر ظلم و ستم و بربریت کی ایک داستان رقم کر رہا ہے اور پاکستان کا کردار جس طرح بے حسی کا شکار ہے ایسے میں کشمیری قوم کے پاس صرف ایک حل ہے کہ وہ آزاد و خود مختار ریاست کے حصول کو اپنی منزل مقصود گردانیں جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے مصروف عمل ہے،ان خیالات کا اظہار پارٹی کے برطانیہ یونٹ کے چیف آرگنائزر سردار امجد اشرف نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ خطہ میں امن اسی صورت میں قائم ہو گا جب کشمیری قوم کو انکا حق دینے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے گا،حالات و واقعات سے ثابت ہے کہ اب کشمیری قوم نے تہیہ کر لیا ہے کہ جب تک حق نہیں ملتا شدید احتجاج جاری رہے گا اور محکومیت سے آزادی حاصل کر کے سکون سے سکھ کا سانس لے گی بھارت کے مستقبل کے بہترین مفاد میں ہے کہ وہ کشمیریوں کو انکا حق دے اور پاکستان بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر