مقبول خبریں
برطانیہ کے ابھرتے ہوئے گلوکار عثمان فاروقی کے گانے جلوہ نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
منفی رویہ برداشت نہیں کر سکتا، رنبیر نے کترینہ سے علیحدگی کی وجہ بتا دی
ممبئی: بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور نے کترینہ کیف کیساتھ تعلقات ختم کرنے کی وجہ بتا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں مزید منفی رویہ برداشت نہیں کر سکتا تھا لہٰذا اس رشتے کو ختم کرنے میں ہی عافیت جانی۔ رنبیر اور کترینہ کافی عرصہ ایک دوسرے کے قریب رہے تاہم اب اچانک ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ اداکاروں کے درمیان حالات اتنے کشیدہ ہو گئے تھے کہ انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے سے بھی صاف انکار کر دیا تھا لیکن اب دونوں طویل عرصے بعد فلم جگا جاسوس کی تشہیری مہم میں ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مقامی صحافیوں نے رنبیر سے ان کے تلخ ماضی کے بارے میں سوالات پوچھتے ہوئے کترینہ کے ساتھ علیحدگی کی وجوہات جاننے کی کوشش کی تو رنبیر نے واضح کیا کہ کترینہ اور میرے درمیان معاملات اس حد تک خراب ہو چکے تھے کہ میں نے فیصلہ کیا کہ اب اس رشتے کو مزید آگے نہیں بڑھانا۔