مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سانحہ پارا چنار پر برطانیہ کی سیاسی،سماجی،مذہبی اور کمیونٹی راہنمائوں کا اظہار افسوس
مانچسٹر:پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے،مسلح افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی اداروں کی انتھک محنت،کاوشوں اور جانی قربانیوں اورپہلے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کی بدولت ملکی استحکام کو بہتر بنانے میں مصروف عمل ہے لیکن ملک دشمن قوتوں کو یہ بات گوارہ نہیں ہے اسی لئے اب بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کروا کے خطہ کے اندر عدم استحکام کی ناکام کاوشوں میں مصروف عمل ہیں پہلے کوئٹہ میں اور اب پارا چنار میں دہشت گردی پھیلا کر معصوم اور بے گناہ لوگوں کو شہید کر دیا گیا جو رمضان المبارک کے با برکت ماہ کے اختتام پر عید الفطر کی تیاریوں میں مصروف تھے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،ان دکھ بھرے خیالات کا اظہار سیاسی،سماجی،مذہبی اور کمیونٹی راہنمائوں چوہدری بشیر احمد رٹوی،سید باسط شاہ مشوانی،کو نسلر عتیق الرحمن،امجد حسین مغل،مولانا عبدالشکور قادری،قاری منظور احمد شاکر،مولانا شفیق الرحمن شاہین،حاجی محمد بشیر،چوہدری شبیر احمد بہملوی،چوہدری الطاف شاہد سدھو اور دیگر نے اس افسوس ناک واقعہ کے بعد کیا،انہوں نے مزید کہا کہ اب بہت ہو چکا حکام بالا کو ذاتیات سے نکل کر مادر وطن کے اندر دہشت گردی کو فروغ دینے اور بھرپور مالی معاونت کرنے والوں کو بے نقاب کر کے عالمی سطح پر صدائے احتجاج بلند کی جائے پاکستان نے دہشت گردی کی وجہ سے لازوال قربانیاں دی ہیں عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہونا چاہئے اور جو قوتیں اس دہشت گردی کی معاونت کر رہی ہیں انکے خلاف عملی بائیکاٹ کیا جائے،انہوں نے سانحہ میں شہید ہونے والوں کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا کی کہ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو اس صدمہ کو برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دے۔آمین،حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوام کی جان و مال کی مکمل حفاظت کیلئے فی الفور انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر