مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میئر وٹفورڈ کے چند اقدامات سے ڈرائیورز باہم انتشار کا شکار ہورہے ہیں: سردارشفیق احمد
وٹفورڈ ... ہیکنی کیرج ڈرائیورز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سردار محمد شفیق احمد نے ویسٹ وٹفورڈ میں یونین کے نمائندوں پر مشتمل ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وٹفورڈ کی میئر ڈورتھی تھورن ہل ایشیائی کمیونٹی کو تقسیم کررہی ہیں اور ان کے چند اقدامات سے ڈرائیورز باہم انتشار کا شکار ہورہے ہیں۔ ڈورتھی تھورن ہل نے اپنے گزشتہ دو اجلاسوں میں جو انہوں نے ڈرائیوروں کے مطالبات کو حل کرنے کیلئے منعقد کئے اس میں وٹفورڈ ہیکنی کیرج ڈرائیورز ایسوسی ایشن سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا۔ 17اکتوبر بروز جمعرات شام کو ڈربن روڈ کمیونٹی ہال میں میئرنے چند افراد کے ذریعے ڈرائیوروں کو مدعو کیا ہواتھا لیکن ہیکنی کیرج ایسوسی ایشن کو نہ ہی باقاعدہ دعوت دی گئی اور نہ ہی میٹنگ سے پہلے اعتماد میں لیا گیا تھا جس کی وجہ سے میٹنگ ناکام ہوئی اور میئر کو ادھوری میٹنگ چھوڑ کر جاناپڑا چونکہ ڈرائیوروں نے اپنے تحفظات اور اعتراضات ظاہر کئے تھے ان کے ان اقدامات کے خلاف جو تھورن ہل کے دورمیں سختیوں پر مبنی ہیں کئے گئے ہیں۔ سردارمحمد شفیق احمد نے کہا کہ 22اکتوبر کو کونسل کے ٹاوٴن ہال میں میئر نے ٹیکسیوں اور ڈرائیوروں کے مطالبات کو حل کرانے کے بارے میں جو اجلاس منعقد کیا اس کی انہیں دعوت بعذریعہ فون 4.20pm پر دی گئی جبکہ اجلاس کا وقت شام پانچ بجے کا تھا اس شارٹ نوٹس پر انہوں نے اجلاس کو ملتوی کرنے یا وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا لیکن ان کا مطالبہ نہیں مانا گیا اور اجلاس منعقد کرکے اعلان کردیا گیا کہ ٹیکسی ڈرائیوروں کے مطالبات مان لیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی یونین کوگزشتہ تین سالوں میں کونسل میں منعقدہ ہر اجلاس میں بلایا گیا اور ان کے ساتھ کمیٹیوں میں بیٹھنے والے کونسلروں جن کی اکثریت لبرل ڈیمو کریٹ پارٹی کی ہے کوارڈینیشن رکھی انہوں نے کہا کہ انکے لئے تمام پارٹیوں کے کونسلرز قابل احترام ہیں اور وہ ڈرائیوروں کے حقوق کی خاطر سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ چوہدری محمد افسر، چوہدری محمد شعیب، عبدالکریم بٹ، ماجد شاہ، چوہدری محمد خالد،محمد قمر اور دیگر نے سردار محمد شفیق کی حمایت کرتے ہوئے انکے ڈرائیوروں کی مشکلات کے بارے میں اقدامات کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ ٹیکسی کے میٹر ٹیرف کو بڑھایا جائے، ٹیکسیوں کے رینکس میں اضافہ کیا جائے۔ کونسلر جگتار سنگھ نے زور دیا کہ ٹیکسی ڈرائیوروں کے جائز مطالبات کو الیکشن 2014ء سے پہلے پورا کیا جائے انہوں نے کہا کہ پوری لیبر پارٹی مقامی طور پر ہیکنی کیرج ڈرائیوروں کے مطالبات کو جائز سمجھتی ہے اور انکے حل کے لئے کوشاں ہے۔ (رپورٹ:شیراز خان)