مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیر گروپ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کروانے کیلئے موثر اقدامات کرے گا:ڈیبی ابراہم
بریڈ فورڈ:برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کیلئے موثر اقدامات کرے گا،برطانوی حکومت،یورپی یونین اور مقامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی معاونت سے پارلیمنٹری انکوائری جلد شروع کروائی جائے گی،برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر دوست ارکان میں مزید اضافہ ہوا ہے،جن کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا، جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے عہدیداروں کے مشکور ہیں کہ انہوں نے مختلف شہروں میں جا کر کشمیر دوست امیدواروں کی معاونت کر کے انہیں مسئلہ کشمیر پر ہمنوا بنانے میں اہم کردار ادا کیا،ان خیالات کا اظہار برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ کی قائمقام چیئر پرسن ڈیبی ابراہم ممبر پارلیمنٹ برائے اولڈہم ایسٹ نے ہائوس آف کامنز میں جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین سے تفصیلی ملاقات میں کیا،راجہ نجابت حسین نے ڈیبی ابراہم کو جہاں تیسری بار منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی وہاں مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ اپنے گروپ کی سرگرمیوں میں تیزی لاتے ہوئے برطانوی حکومت کو باور کرائیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے برطانیہ کا خصوصی کردار ہے ۔