مقبول خبریں
اولڈہم کالج کی انتظامیہ کی دعوت پر مئیر کونسل جاوید اقبال کا دورہ ، طلباء وطالبات کو لیکچر دیا
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یوم تاسیس کشمیر جدوجہد آزادی کو جاری رکھنے کے عزم کا دن ہے: لارڈ میئر کونسلر خادم حسین
بریڈ فورڈ ... لارڈ میئر بریڈ فورڈ کونسلر خادم حسین نے سٹی ہال میں یوم تاسیس کشمیر کے موقع پر کشمیری پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 65 برس گزر جانے کے باوجود کشمیریوں کو ان کا وہ حق نہں مل سکا جس کا وعدہ اقوام عالم نے اپنی قراردادوں کے ذریعہ ان سے کیا تھا ، حق خودارادیت دنیا بھر کی تمام اقوام کا بنیادی اور پیدائشی حق ہے لیکن افسوس کہ یہ حقیقت تسلیم کئے جانے کے بعد بھی دنیا کشمیریوں کے اس بنیادی حق سے چشم پوشی کررہی ہے۔ پرچم کشائی کی اس تقریب میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے کشمیری سیاسی کارکنوں کونسلروں کونسل کے ڈپٹی لیڈر اور بریڈ فورڈ میں پاکستان کے قونصلر جنرل نے شرکت کی سٹی حال کے وسیع لان میں پرچم کشائی کی تقریب کے بعد شرکاء تقریب کو لارڈ میئر بریڈ فورڈکی طرف سے استقبالیہ دیا گیا۔ کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر عمران حسین نے کہا کہ آج جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا دن ہے آج کے روز قائد ملت سردار محمد ابراہیم خان نے آزاد کشمیر میں حکومت کی بنیاد رکھتے ہوئے جدوجہد آزادی کو نئی شکل دی تھی انہوں نے کہا کہ کشمیری آج دنیا بھر میں آباد ہیں اور جہاں بھی ہیں آج کے روز اپنے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ کشمیر کی مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ بریڈ فورڈ میں پاکستان کے قونصلر جنرل خلیل احمد باوجوہ نے کہا کہ حالیہ دورہ امریکہ میں وزیر اعظم پاکستان نے امریکی صدر سے ملاقات میں کشمیریوں کی وکالت کرتے ہوئے ان کے پیدائشی حق کا مسئلہ اٹھایا اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ اس دیرینہ مسئلہ کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے ایک نمائندہ کی حیثیت سے یہاں بسنے والے کشمیریوں کو یہ یقین چاہتا ہوں کہ ماضی کی طرح پاکستان آئندہ بھی ہر بین الاقوامی فورم پر مسئلہ کشمیر کو اٹھاتے ہوئے کشمیریوں کی جدوجہد میں اپنا حصہ ڈالتا رہے گا تقریب میں دوسروں کے علاوہ تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور قوم پرست کشمیری رہنما محمود کاشمیری نے بھی شرکت کی۔