مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دہشت گردی اورانتہا پسندی کی برطانوی معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں: سیاسی وسماجی کمیونٹی
مانچسٹر:دہشت گردی،انتہا پسندی،مذہبی نفرت،رنگ و نسل کی برطانوی معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں ہے اس کے مرتکب معاشرے میں بد امنی ،نفرت پھیلانے کے مرتکب ہیں جو ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے وہ مضموم ارادوں کو کبھی بھی پورا نہیں کر سکیں گے اب وقت آ گیا ہے ہم سب کو متحد ہوکر مخالف قوتوں کو پوری طاقت سے جواب دیں تاکہ انکی جڑیں ہمارے اندر مضبوطی نہ پکڑنے پائیں،مانچسٹر،لندن،برج،گرن فل ٹاور کے المناک واقعات سے ابھی ہم باہر نہیں نکل پائے کہ نارتھ لندن کے علاقے فنز بری پارک میں مسلمان جب تراویح کی نماز ادا کرنے کے بعد گھروں کو جا رہے تھے تو ان پر وین چڑھا دی گئی اور ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اور متعدد شدید زخمی حالت میں ابھی تک مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اس دہشت گردی اور انتہا پسندی کے واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان ملے جلے جذبات و خیالات کا اظہار سیاسی،سماجی،کمیونٹی اور مذہبی شخصیات چوہدری بشیر احمد رٹوی،سید باسط شاہ مشوانی،چوہدری الطاف شاہد،کونسلر عتیق الرحمن،امجد حسین مغل،چوہدری بشیر احمد،مولانا عبدالشکور قادری،مولانا شفیق الرحمن شاہین،قاری خادم حسین چشتی،محمد سلیمان رکھیالوی ایڈووکیٹ نے مشترکہ طور پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہم برطانوی معاشرے کا حصہ ہیں یہاں پر بین المذاہب،مختلف رنگ و نسل اور زبانیں بولنے والے مستقل بنیادوں پر رہائش پذیر ہیں ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے کہ برطانیہ کے ساتھ وفا نبھائیں اور اپنی صفوں میں موجود چند شر پسند عناصر کو انجام تک پہنچانے کیلئے کلیدی کردار ادا کریں،اسلام میں محبت،اخوت،بھائی چارے کا درس ہے اس پر عمل در آمد کرنا چاہئے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر