مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے جو ذمہ داریاں سونپی ہیں اس پر پورا اترو نگا: فدا حسین کیانی
جاتلاں: ڈائریکٹر جنرل کشمیر لبریشن سیل ،اور چئیرمین تنظیمی بورڈ مسلم لیگ ’’ن‘‘ آزاد جموں وکشمیر فدا حسین کیانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اور جو ذمہ داریاں سونپی ہیں اس پر پورا اترنے اور انہیں ادا کرنے کی کوشش کروں گا ۔ اہل پنجیڑی کی جانب سے مثالی استقبال کرنے پر مسلم لیگ کے کارکنان اور دیگر تمام جمعتوں کے کارکنان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مکمل یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے میرا استقبال کیا ۔ کشمیر لبریشن سیل کا بنیادی مقصد تحریک آزادی کشمیر کو فروغ دینا ہے لیکن میں بطور سیاسی کارکن اہل پنجیڑی کے لیے ہر وقت حاضر ہوں اور اپنے لوگوں کی خدمت بھی میری ترجیحات میں شامل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی کشمیر لبریشن سیل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے گائوں پنجیڑی آمد پر اپنے عزاز میں منعقدہ پروقار افطار ڈنر سے خطاب کے دوران کیا ۔اس سے قبل نومنتخب ڈی جی کشمیر لبریشن سیل فدا حسین کیانی کا جاتلاں ہیڈ کے مقام پر وقار استقبال کیا گیا معززین علاقہ نے موصوف کو پھولوں کے ہار پہنائے ، بچوں نے پھول نچھاور کیے، نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا فداحسین کیانی کو علاقہ بھر کی شخصیات نے گلے مل کر مبارک بادد دی ۔ڈی جی فدا حسین کیانی کو گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی ریلی میں قافلے کی صورت پنجیڑی لے جایا گیا جہاں اہل محلہ کی خواتین اور بچیوں نے موصوف پر پھول نچھاور کر کے والہانہ محبت اور خوشی کا اظہار کیا کیا پنجیڑی پہنچنے کے بعد نومنتخب ڈی جی نے اپنے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر میں شر کت کی۔فدا کیانی نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان مقبوضہ کشمیر کے مظلوم اور بے بس مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے 23جون کو جمعتہ الوداع کو ریاست بھر میں یوم ِ دعا منانے کا اعلان کیا ہے نماز جمعہ کے اجتماعات میں کشمیریوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی جائے گی۔ میری تمام افراد سے گذارش ہے کہ سیاسی وابستگی سے بالا طاق ہو کر آپ سب اس دن اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے لیے نہ صرف دعا کر یں بلکہ انکے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں بھی نکالیں ۔ فدا کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ’’ن‘‘ کی حکومت آزاد خطے کے بلا تخصیص اندر تعمیر ترقی، گڈ گورنس ، میرٹ کی بحالی ، اداروں کو منظم کرنے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجا گر کرنے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ممبر مجلس ِ عاملہ (ن)لیگ آزاد کشمیر (ر)کرنل راجہ افتخار حسین نے کہا کہ فدا حسین کیا نی کو ڈی جی کشمیر لبریشن سیل تعینا ت ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں موصوف اس عہدے کے لیے نہایت موضوع شخص ہیں انکا سیاسی تجربہ اور قابلیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں موصوف کی تعیناتی سے اہل پنجیڑی سمیت علاقہ بھر کا سرفخر سے بلند ہو گیا ۔ تقریب کی صدارت سابق ڈسٹرکٹ کونسلر ضلع بھمبر راجہ اسحاق خان نے کی انہوں نے فدا حسین کیا نی کو ڈی جی کشمیر لبریشن سیل بننے پر مبارک باد پیش کی کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان بھرپور شکریہ ادا کیا انہوں نے پنجیڑی گائوں کی جانب سے سیاسی وابستگیوں سے بالا طاق ہو کر اپنے عزیز فدا حسین کیا نی کا استقبال کرنے کو خوش آئند قرار دیا ۔ تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع بھمبر راجہ اظہر اقبال نے تقریب میں بطور سٹیج سیکرٹری فرائض سرانجام دئیے۔تقریب میں چیئر میں زکوۃ ضلع بھمبر راجہ مسعود اسلم، سابق کمشنر راجہ فضل الرحمان،راجہ کیک آباد، چیئرمین راجہ پرویز اقبال، سابق ایڈوائزر صدر ٓزاد کشمیر راجہ طارق محمو آف پنجیڑی،ڈسٹرکٹ پروگرام آرگنائزر ضلع میر پور راجہ منیب ٹھاکر،یوتھ ونگ کے رہنمائوں راجہ ارشد بلو، چوہدری اسفندیار طارق ، نوجوان رہنما علی بابر چوہدری ایڈووکیٹ، راجہ نصیر موجوراجہ شجاعت علی، سید ایاز شاہ ، ملک ساجد حسین ، گرداور فضل کریم،راجہ وحید اقبال، جنرل سیکرٹری (ن)لیگ یوسی پنجیڑی راجہ فیصل صغیر، ممبر زکوۃ ر اجہ مدثر سلیم ، راجہ گوہر خادم،محمد شفیق ، مرکزی رہنما (ن)لیگ حاجی راجہ جمیل الرحمان،حوالدار اظہر،عبدالمالک چھنی پیر تاج دین، صوبیدار قربان، راجہ اظہر اقبال،قمر زمان،راجہ محمد اعظم غازی گڑھا،راجہ طارق محمود سونی،راجہ طالب حسین، ٹھیکدار شاہد ،ٹھیکدار راجہ رضوان،ٹھیکدار راجہ سجاد نوری،راجہ ارباز پاشا،منور حسین مڑیال،راجہ حاجی خالق کلری،نوید اختر راجہ انصر اقبال،واجد حسین مڑیال،راجہ صداقت حسین ،عدنان حسین،راجہ مبار زعلی،راجہ افضال صدیق، ہمایوں پرویز،شکیب الرحمان،کاشف اسحاق،راجہ فیصل امین،ارشد محمود ودیگر معززین علاقہ نے شرکت کی ۔