مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لئے اپنا اخلاقی کردار ادا کررہا ہے: ملک نواز
لوٹن ... آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کے حوالے سے برطانیہ بھر کی طرح لوٹن میں بھی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی آزاد کشمیر کے سابق سینئیر وزیر ایم ایل اے حلقہ ون کوٹلی اور مسلم کانفرنس کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک محمد نواز خان ایڈووکیٹ تھے جبکہ مہمان مقررین میں سابق میئر لوٹن کونسلر ریاض بٹ، مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر بشیر رٹوی، سابق ڈپٹی میئر کونسلر نسیم ایوب، سابق ڈپٹی میئر کونسلی عاصمہ ایوب راٹھور، ڈپٹی میئر کونسلر ضیا، کونسلر طاہر ملک، کونسلر ایوب چوہدری، جے کے ایل ایف کے سیکریٹری تحسین گیلانی، حسین شہید سرور، راجہ یعقوب، شبیر ملک شامل تھے۔ ملک نواز نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور پاکستان آپس میں لازم و ملزوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تاریخ میں 24 اکتوبر کوبڑی اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہ وہ دن ہے جب کشمیریوں نے اپنے خواب کی تکمیل پائی لیکن اسکے ساتھ ساتھ 27 اکتوبر کی بھی اہمیت ہے جب بھارت نے کشمیر میں اپنی فوجیں داخل کیں کشمیری آج تک اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں جبکہ پاکستان اس روز سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لئے اپنا اخلاقی کردار ادا کررہا ہے۔ یہ ایک اہم پیش رفت ہے، کشمیری آج برطانیہ کی کونسلوں میں اپنا قومی دن منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیر کے لیے آپ برطانوی کشمیریوں کا بہت کنٹری بیوشن ہے۔ تاہم زور دیا کہ آپ یہاں مکمل یکجہتی اور اتحاد کے ساتھ بھرپور طریقے سے مسئلہ کشمیر پر کاوشوں کو جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی کونسلوں میں جو آج کشمیر ڈے منایا جارہا ہے اس کے تحریک آزادی کشمیر پر گہرے اور مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ملک نواز نے کہا تارکین وطن کشمیریوں پر بھی یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آزاد خطے کی قیادت کو مجبور کریں کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے اپنا فرض ادا کریں سیاسی اور جماعتی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر ایسے لوگوں اور قیادت کا ساتھ دیں جو بیس کیمپ میں صیح معنوں میں تحریک آزادی کشمیر کیلئے مخلص ہیں۔