مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
نارتھ آف انگلینڈ کے کمیونٹی رہنمائوں کی وزیراعظم کے عیدالاضحی استقبالیہ میں شرکت
مانچسٹر ... نارتھ آف انگلینڈ کے کشمیریوں اور پاکستانیوں نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے عیدالاضحی استقبالیہ میں بھرپور شرکت کی۔ کنزرویٹو مسلم فورم کے چیئرمین لارڈ الطاف شیخ، پاکستان پارلیمنٹری گروپ کے چیئرمین اینڈریو سٹیفن ایم پی برائے پنڈل اور کیتھلے سے ممبر پارلیمنٹ اور کمیونٹی و فیتھ کے جونیر وزیر کرس ہاپکنز کی معاونت سے 20 سے زائد کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت ہوکر وزیراعظم، وزراء اور پارٹی عہدیداروں کے علاوہ ملک بھر سے آئے ہوئے مسلمان کمیونٹی کے رہنماؤں اور ممبران پارلیمنٹ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے استقبالیہ میں نارتھ آف انگلینڈ سے برٹش مسلم فورم برطانیہ کے سربراہ علامہ نثار احمد قادری، جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، کنزرویٹو مسلم فورم یارکشائر کی چیئرپرسن عطرت علی، کنزرویٹو فیڈریشن مانچسٹر کے چیئرمین محمد افضل کیھتلے سے علی اکبر چشتی اور محمد ناظم اعظم، عبداللہ زید، صغیر احمد، کونسلر عبدالعزیز میٹ، سابق کونسلر محبوب احمد، ڈاکٹر جہانگیر، قاضی شکیل الرحمان جبکہ شاہین محمود، آصف خان اور کنزرویٹو مسلم فورم کے ساؤتھ سے متعدد ارکان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ان رہنماؤں کے کنزرویٹو پارٹی کے وائس چیئرمین اور ٹارگٹ سیٹوں کے لیے پارٹی کے انچارج الوک شرما، ایم پی سینئر وزیر بیرونس سعیدہ وراثی، خزانے کی وزیر نکی مورگن، لارڈ شیخ، اینڈریو سٹیفن صدر کے علاوہ تقریب میں موجود ممبران پارلیمنٹ سے اپنے اپنے علاقوں میں مسلمانوں کے مسائل اور پارٹی کی کامیابی کیلئے پروگراموں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ بعدازاں نیلسن کے وفد اور راجہ نجابت حسین، عطرت علی اور محبوب احمد نے پنڈل کے ممبر پارلیمنٹ اور لارڈ شیخ کو دسمبر کے پہلے ہفتے میں ویسٹ مڈ لینڈ، یارکشائر اور نارتھ ویسٹ میں کنزرویٹو مسلم فورم کی سرگرمیوں اور پروگراموں سے آگاہ کیا۔ (رپورٹ و تصاویر: عبد اللہ زید)