مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نواز شریف کا جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوناکوئی احسان نہیں: سید باسط شاہ مشوانی
مانچسٹر:وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونا کوئی احسان کی بات نہیں بلکہ پانامہ کیس میں ملوث ہونے کی وجہ سے اور ملک سے دولت لوٹ مار کر کے بیرون ممالک اثاثے بنانا ہے،پاکستان میں ہمیشہ عدالتی نظام،عدل و انصاف و مساوات پر سوالیہ نشان رہے ہیں اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ایسا کرپٹ نظام ہے کہ طاقتور اور کمزور کیلئے دوہرا قانون ہے اور وہ قومیں اور معاشرہ کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا جب تک عدلیہ آزاد و خود مختار ہو اور قانون سے کوئی بھی بالا تر نہ ہو اب پچھلے کچھ عرصے سے ایسے آثار نمودار ہونا شروع ہوئے ہیں جس سے لگتا ہے کہ ادارے اب آزادی اور مضبوطی کی جانب گامزن ہیں،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کے سیکرٹری جنرل سید باسط شاہ مشوانی نے میڈیا نمائندگان سے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ جس دن مادر وطن کے اندر طاقتور کا احتساب بغیر کسی خوف و حراس اور ذاتیات سے بالاتر ہو کر ہونا شروع ہو گیا اس دن سے ملک ایک نئے دور میں داخل ہو کر ترقی کی جانب گامزن ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو شخص بھی کرپشن میں ملوث ہے بلا امتیاز بے رحمانہ احتساب اشد ضرورت ہے کیونکہ اس موذی مرض کی وجہ سے معاشرہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے صرف دولت مند کی قدر ہے انسانیت کی نہیں،انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پر پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کے علاوہ بیس کروڑ عوام کی نظریں مرکوز ہیں امید ہے کہ ایک ایسا فیصلہ آئے گا جس سے ہمارے قائد چیئرمین عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو عملی حقیقت ملے گی اور قانون کی بالا دستی قائم ہو گی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر