مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کیساتھ جنگ چاہنے والوں کو بارڈر پر بھیج دینا چاہیے: سلمان خان
ممبئی: انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے ممتاز اداکار سلمان خان نے اپنے ایک حالیہ بیان سے خود کو ایک مرتبہ پھر دبنگ ثابت کر دیا ہے۔ سلمان خان اپنی نئی فلم ٹیوب لائٹ کی پرموشن پر ایک تقریب میں پہنچے تھے۔ وہاں موجود صحافیوں نے جب ان سے پاک بھارت کشیدگی پر سوال کیا تو سلمان خان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات کی بحالی کیلئے صرف بات چیت اور مذاکرات کی واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ ٹھیک نہیں ہے۔ جب جنگ ہوتی ہے تو اس سے دونوں طرف کے لوگ مرتے ہیں۔ سپاہی اپنی جان گنوا دیتے ہیں جبکہ مرنے والوں کے خاندان زندگی بھر کے لئے بے بس ہو جاتے ہیں۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو دونوں ممالک کے درمیان جنگ چاہتے ہیں، انھیں ہی بندوقیں دے کر بارڈر پر بھیج دینا چاہیے، تب جا کر انہیں جنگ کا اصلی مطلب سمجھ میں آئے گا۔اطلاعات ہیں کہ سلمان خان کے اس بیان کے بعد ہندو انتہاء پسند تنظیم شیو سینا کے رہنماء بھڑک اٹھے ہیں۔ انہوں نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے سلمان خان کو وارننگ دی ہے کہ وہ اپنی حدود کراس کر رہے ہیں۔