مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حکومت تارکین وطن کو دوسرے درجے کا شہری سمجھنے سے گریز کرے:سابق مئیر محمد رفیق ملک
نیلسن ...معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق مئیر محمد رفیق ملک اور سابق مئیرآف برنلے چوہدری محمد نجیب کی طرف سے جہلم سے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری لال حسین کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا گیا ۔قاری عبد الرزاق شاکر کی تلاوت کلام الٰہی سے محفل کا آغاز ہونے کے بعد میز بان چوہدری محمد نجیب نے اپنے مہمان کا برنلے میں خیر مقدم کیا۔ نقابت کے فرائض بھی چوہدری محمد نجیب نے ادا کئے۔میزبا ن محمد رفیق ملک نے دہری شہریت کے معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان بیرون ملک بسنے والے محب وطن پاکستانیوں کو دوسرے درجے کا شہری کی حیثیت دینے سے گریز کرے۔ چوہدری لال حسین نے اپنے خطاب میں بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو ان کے جمہوری حق سے محروم کرنے کو نا انصافی سے تعبیر کیا اور کہاکہ وہ اس معاملے پر مرکزی حکومت سے بات کریں گے۔انھوں نے اوورسیزنوجوان پاکستانیوں کو پاکستان کی ہراسمبلی میں 10 فیصد کوٹہ مختص کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ ملک کو کرپشن سے پاک کر سکتے ہیں۔ انہوں نے علاقائی طور پر جہلم میں قبرستان کی جگہ کا حصول سب سے بڑامسئلہ قراردیتے ہوئے اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا وعدہ کیا اور مجموعی طور پر انہوں نے بجلی ، گیس اور گوادر پورٹ جیسے مسائل کا ذکر کیا اور ان کا تین سال میں حل نکال لینے کا دعویٰ بھی ٰ کیا اور کہا کہ ایمانداری اور انصاف عوامی خدمت کے لئے بے حد ضروری ہے ۔سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم ، ڈاکٹر اسلم جاویداورمیاں محمود نے بھی خطاب کیا۔ دیگر شرکا میں مانچسٹرسے ہارون افضل کھٹانہ، بر نلے سے کاوٴنٹی کونسلر مسفر حسن ، کونسلر واجد خان ، مذکر علی ، میاں عبد الحمید ، منظور زخمی ، میاں عبد الوحید ، حافظ محمد ارشد نیلسن سے کونسلر عبد العزیز ، حاجی صغیر احمد ، چوہدری محمد ارشد ، چوہدری عبد الغفوراور دیگر بہت سے معززین شامل تھے۔ (رپورٹ: عبداللہ زید )