مقبول خبریں
یو کے اسلامک مشن یوتھ ونگ لیڈز کی طرف سے عید ملن پارٹی :مسلم و نو مسلم کمیونٹیز کی شرکت
پیغام پاکستان فتویٰ دہشت گردی کیخلاف متفقہ قومی بیانیہ کا کردار ادا کرسکتا ہے: قاری صداقت علی
پیٹر برا کے سابق لارڈ میئر محمد ایوب کا پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک
محبوبہ مفتی کی حکومت ختم، صدر رام ناتھ کووند نے گورنر راج نافذ کر دیا
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کا نو منتخب کونسلروں میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں افطار ڈنر
دشمنوں کے درمیان ایک کتاب
پکچرگیلری
Advertisement
جمہوری طریقے اور ووٹ کی طاقت سے موجودہ حکومت کو گھر بھیجنا ہو گا:یاسمین قریشی
بولٹن:دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے اور مظلوم و محکوم قوموں کو انکا پیدائشی حق نہیں دیا جا رہا ہے پہلے بھی اس بارے بھرپور حمایت کے ساتھ اپنا کردار موثر طریقے سے نبھایا ہے اور اگر عوام نے دوبارہ منتخب کر کے برطانوی پارلیمنٹ میں بھیجا تو آگے سے بڑھ کر کشمیر،فلسطین اور برما سمیت دیگر ممالک جہاں انسانی حقوق کی پامالی معمول کا حصہ ہے کام کروں گی،عالمی سطح پر تمام حل طلب مسائل بارے سنجیدگی اپنانا ہو گی،ان خیالات کا اظہار بولٹن سے سابق ممبر پارلیمنٹ اور امیدوار یاسمین قریشی نے مسلم کانفرنس برطانیہ یوتھ ونگ کے چیئرمین اور لیبر پارٹی کے کارکن ریاض احمد بڑالوی کی جانب سے الیکشن مہم اور مکمل حمایت بارے رکھی گئی ایک افطار پارٹی کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں کیسا ملک چاہئے،کنزرویٹو پارٹی کی حکومت نے نیشنل ہیلتھ سروس،پولیس میں کٹوتی،طلبا کیلئے یونیورسٹی میں داخلہ کی فیسوں میں اضافہ،پنشن یافتہ افراد کے بینیفٹ میں مزید کٹوتی،لوکل گورنٹمنٹ کو دی جانے والی رقم میں مزید کمی کے علاوہ بے شمار ایسے قوانین اپنائے ہیں جس سے عام آدمی کا جینا اور گزارہ کرنا مشکل ہو گیا ہے اور اس کے علاوہ یورپی یونین سے اخراج ’’بزیگزیٹ ‘‘ بارے سخت رویہ اپنایا ہوا ہے جس سے ملکی معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے لہٰذا عوام کو گھروں سے نکل کرپولنگ سٹیشنز کا رخ کر کے جمہوری طریقے سے اور ووٹ کی طاقت سے موجودہ حکومت کو گھر بھیجنا ہو گا،صدر مسلم کانفرنس برطانیہ چوہدری بشیر احمد رٹوی نے انہیں مسلم کانفرنس کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ دوبارہ منتخب ہو کر تحریک آزادی کشمیر کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گی،میزبان ریاض احمد بڑالوی نے تمام مہمانان گرامی اور حاضرین کا دلی شکریہ ادا کیا،اس موقع پر شیخ ندیم و دیگر جماعتی کارکنان کے علاوہ دوسری جماعتوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر